سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے دورہ کے موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین صرف دوست ہی نہیں ، سٹریٹجیک پارٹنرز بھی ہیں ، تفصیلات کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد میں چینی سفیر سن وی ڈونگ نے سوات کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سوات کے ناظم اعلیٰ محمد علی شاہ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلاقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ناظم محمد علی شاہ نے چینی سفیر سنگ وی ڈونگ کو سوات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ دنیا کو دہشت گرد کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا ، چین پاکستان کیساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شانہ بشانہ کھڑا ہے ، مستقبل میں پاکستان کو ایک پر امن اور مستحکم ملک دیکھنا چاہتے ہیں ، پاک چائنہ کوریڈورمیں سوات کو نظر انداز کرنے کے سوال پر چینی سفیر نے کہا ہے کہ آج کا دورہ شروعات ہیں مستقبل میں سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہاں پر مختلف پراجیکٹ شروع کیئے جاسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں دہشت گردی کے بعد مثالی امن دیکھ کر خوشی ہوئی اور اگلے سال سوات کے پانچ نوجوانوں کو چین میں سکالر شپ بھی دیں گے ۔ چینی سفیر نے آخر میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے سلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔