کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل کے علاقہ علیگرامہ میں دوکانیں توڑنے اور چوری کرنے کے الزام میں ملوث بچہ گرفتارمیڈیا کے سامنے پیش چوری شدہ سامان برآمد چوری کے واردات میں استعمال شدہ آلے بھی پولیس نے قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرلیا مذید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کبل کے مختلف علاقوں میں چوری کے بڑھتے ہوئے وارداتوں میں پولیس ایکشن میں اگئے رات 2بجے کے وقت علیگرامہ کے مقام پر کم سن بچہ پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا پولیس کے مطابق ہم نے دوڑ لگاکر حراست میں لیا دوران تفتیش پولیس نے ملزم سے چوری شدہ سامان بر آمد کر لیا جو ایک دوکان سے چوری کی گئی تھے پولیس نے ملزم کو چوری شدہ سامان اور چوری کرنے کے لئے استعمال شدہ اوزار سمیت میڈیا کے سامنے پیش کردیا مقدمہ درج جبکہ مذید تفتیش شروع کردیDSPریاض خان نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے کو جرائم پیشہ اور چوروں سے پاک کرنے کا عہد کررکھا ہے جرائم پیشہ افراد اور چوروں کی خلاف کاروائی جاری رہیگی ۔جو بھی ملوث پایا گیا سخت قانونی کاروائی کرینگے بچے سے مزید تفتیش جاری ہے ملوث افراد جلد قانون کے کٹہرے میں لاینگے انہوں نے کہا کہ عوام پولیس کے ساتھ علاقے سے جرائم کے خاتمے اور چوری کے وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں پولیس اپ کے جان ومال کے حفاظت ہرحال میں کرینگے عوام کی تعاؤن کے بغیر یہ سب کچھ ممکن نہیں ۔
کوکارئی میں ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ کیجانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کوکارئی میں خپل کلیوال تنظیم کے افراد اور مقامی لوگوں کے لئے ریسکیو 1122...
Read more