ماسکو/دمشق /بیروت(زمونگ سوات ڈاٹ کام)روسی فوج کے جنگی طیاروں نے شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر دیر الزور میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر روسی فوج کے جنگی طیاروں نے وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 عام شہری جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔قبل ازیں اطلاعات آئی تھیں کہ دیر الزور میں امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد اور روسی لڑاکا طیاروں کے الگ الگ فضائی حملوں میں28 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں واقع ایک گاں پناہ گزین کیمپ پر کیا گیا ہے۔ اس میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد مارے اور کئی بچے بھی مارے گئے۔انسانی حقوق آبزرویٹری کے مطابق بمباری سے دریائے فرات کے مغربی کنارے میں واقع شامی شہریوں کے خیمے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چوروں نے متعدد دکانوں کا صفایا کر دیا
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے...
Read more