لندن(زمونگ سوات ڈاٹ کام)انگلش وومن ٹیم کی آل رانڈر ڈینی واٹ نے مذاق کا نشانہ بنائے جانے پر وضاحت جاری کی ہے۔ ویرات کوہلی کی جانب سے انگلش آل راونڈر کو بیٹ کا تحفہ بھجوایا گیا تھا جس پر ویرات کوہلی کے نام کے سپیلنگ غلط درج تھے جس پر سوشل میڈیا پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا گیا۔ اب ڈینی واٹ نے وضاحت جاری کی ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ کوہلی کے بیٹ میکر کی جانب سے یہ غلطی کیگئی ہے۔اس سے قبل 2014 میں واٹ نے کوہلی سے محبت کا اظہار کیا تھا۔ ڈینی واٹ وومن ورلڈ کپ جیتنے والی انگلش ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔
کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لئے تعلیم کا حصول نہایت ہی ضروری ہے،ایم پی اے وقار احمد خان
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں...
Read more