ریاض(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سعودی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن واپسی کی مہلت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مدت کا آغاز ہفتہ16ستمبر سے ہوچکا ہے۔اس سے قبل 4ماہ کی مہلت کا اختتام 24جولائی کو ہوا تھا۔حج موسم کے بعد مزید مہلتدی جارہی ہے۔ادھرسفارتخانہ پاکستان نے مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم اپنے وطن کے تارکین پر زور دیا کہ وہ اس توسیع سے فائدہ اٹھائیں اور بغیر کسی سزا یا جرمانے کی ادائیگی کئے وطن واپس چلے جائیں۔اس طرح وہ اپنے اصل ویزے پر قانونی طور پر مملکت دوبارہ واپس آ سکیں گے۔
کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لئے تعلیم کا حصول نہایت ہی ضروری ہے،ایم پی اے وقار احمد خان
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں...
Read more