سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) این اے 120میں کانٹے دار مقابلے کے بعدن لیگ کی کامیابی پر جہاں ملک بھر میں جشن منایا گیا وہاں وادی سوات میں بھی لیگی کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں،اسی رات مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں لیگی کارکنوں نے نشاط چوک میں ضلعی کونسلر ارشاد خان کی سربراہی میں جشن منایا اور شہر بھر میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے نعرہ بازی بھی کی،اور اسی طرح ضلع سوات کی سطح پر ن لیگ نے جشن منانے کا اعلان کیا جس پر مخالف جماعتوں کی نظریں تھیں کہ لیگی بڑی تعداد میں نکل کر اہم سیٹ کی خوشی میں جشن منائنگے لیکن وقت مقررہ پر سوائے ضلعی کونسلر ارشاد خان اور چند رہنماؤں و کارکنوں کے علاوہ کسی بھی عہدیدار یا ضلعی و تحصیل کونسلر نے شرکت نہیں کی، گزشتہ رات نواں کلی میں بھی جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں لیکن وہاں چند ہی ٹولہ نظر آیا ۔ ضلعی ناظم محمد علی شاہ خان کا تو نام و نشان بھی نظر نہیں آرہا تھا،سوات میں مسلم لیگ ن کی ضلعی حکومت ہے ضلعی ناظم اور بے شمار ضلعی و تحصیل کونسلرز بھی موجود ہیں پارٹی کیساتھ اور اسی طرح عہدیدار اور قائدین بھی ہیں جن پر دیگر سیاسی جماعتوں کی نظریں ہیں اور اسی سیاسی جماعتوں کی طرف سے سوال اٹھتا ہے کہ ضلعی ناظم کیوں اس پروگرام میں شریک نہیں ہوئے ایک ضلعی کونسلر کے علاوہ باقی کونسلرز کیا جیت پر خوش نہیں تھے؟ضلعی ناظم تو جہاں جہاں جاتا ہے مشیر وزیراعظم ، نوازشریف اور مسلم لیگ کے صفات بیان کرکے تھکتے نہیں اور اتنی بڑی خوشی کی تقریب میں شرکت تک نہیں کر سکے، مخالف سیاسی جماعتوں کے ورکرز نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں پہلے سے بڑھ کر اختلاف پایا جاتاہے اور اسی وجہ سے قائدین سوات نے خوشی کی تقریب میں شرکت نہیں کی تو اس سے آنے والے الیکشن میں دیگر سیاسی جماعتوں کو فائدہ ہوگا۔
این اے 120 کے جیت کی خوشی پر سوات میں جشن،میٹھائیوں کی بارش
این اے 120 کے غیرسرکاری نتائج کے اعلان کے بعد سوات،مسلم لیگ ن کی جانب سے سوات کے شہر نشاط...
Read more