سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق نے کہا ہے کہ ایک ارب روپے کی لاگت سے مینگورہ بیوٹیفیکیشن منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ، اس اہم منصوبے کو معیار ی میٹرئیل کے ساتھ ہر حال میں مقررہ مدت تک پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ، معاشرے کے اصلاح میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے ، صحافی مثبت رپورٹنگ کرکے عوامی مسائل کے حل میں ہمارے تعاون کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اے ڈی سی سوات محمد طاہر خان اور اے سی شہاب محمد بھی موجود تھے ، سوا ت پریس کلب کے صدر شہزاد عالم نے ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کو خوش آمدید کہا اور انہیں صحافیوں کے مسائل سے اگاہ کیا ، ڈی سی سوات نے کہا کہ مینگورہ بیوٹیفیکیشن کے سکیم میں سوات پریس کلب کو بھی شامل کریں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں ناقص اشیاء خوردنوش اور گراں فروشی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور اس سلسلے میں ہماری عملی کوششیں جاری ہیں ، عوام کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے بھی حکمت عملی وضع کرلی ہے ، ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیکر عوام سے زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریں ، بعد ازا ڈی سی سوات نے سوات پریس کے ہالز اور کمروں کا معائنہ کیا ۔
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)چند روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا مینگورہ کا نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب...
Read more