اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) چین میں سوشل میڈیا پر اسلام کے خلاف ہر قسم کے مواد پر سخت پابندی عائد کر دی گئی۔ غیر ملکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں حکومت نے سوشل میـڈیا پر اسلام کے خلاف ہر قسم کے مواد پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد سینسر شپ کی پابندیوں سے بچنے کیلئے اسلام کے بجائے گرین ریلیجن یا پیس فل ریلیجین کے الفاظ استعمالکر رہے تھے تاہم اب چینی حکومت نے ملک بھر میں گلوگل اور سوشل میڈیا پر اسلام، گرین ریلیجن یا پیس فل ریلیجن جیسے الفاظ استعمال کرنے پربھی پابندی عائد کر دی ہے۔ میرو یونیورسٹی آف چائنا بیجنگ کے ایک پروفیسر چیونگ کنزن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سےاسلام کے خلاف مواد ہٹانا بہت اہم اور ضروری ہے تاکہ مسلمانوں کے خلاف آن لائن منافرت کی بدتر صورتحال پیدا ہونے کی روک تھام کی جا سکے ۔
مینگورہ میں ٹریفک اشارے پر نہ رکنے پر دو افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد،دونوں گرفتار
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں ٹریفک اشارے پر نہ رکنے پر دو افراد کا پولیس اہلکاروں پر تشدد،دونوں گرفتار...
Read more