سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات میں بنڑ پولیس کی کارروائی، مختلف مقامات پر ملزمان سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے، داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کرکے قماربازوں کو بھی سرکاری مہمان بنادیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بنڑ زاہد شاہ خان نے دیگر نفری کے ہمراہ ملزم شوکت ولد محمدسہراب ساکن مرغزار ٹاؤن کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے ایک کلو 40 گرام چر س اور 40 گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ دیگر کارروائیوں میں ملزمان شیر علی ولد لالی اور عصمت علی ولد محمدروشن ساکنان بھٹئی چوک کے قبضے سے مجموعی طورپر ایک کلو 315 گرام چرس برآمد کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے ایک اور کارروائی میں قمار بازوں کے اڈے پر چھا پہ لگا کر وہاں سے داؤ پر لگی 5600 روپے نقد رقم اور تاش بھی برآمد کرلی ہے ، تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی جی ایس ایس سوارئی...
Read more