سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)امیرجماعت سینیٹر سراج الحق 29اکتوبرکو سوات میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع سوات کے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین کے زیرصدارت ضلعی سیکرٹریٹ ادارہ الخدمت مینگورہ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امیر جماعت سینیٹر سراج الحق کے دورہ سوات کی تیاریوں کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ امیر جماعت سراج الحق کے دورہ سوات سے کارکنان میں نیا جذبہ اور ولولہ پیدا ہوگا ۔ذمہ داران اور کارکنان ابھی سے تیاریاں شروع کریں ۔ان شاء اللہ 2018الیکشن میں جماعت اسلامی سوات سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔
کوکارئی میں ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ کیجانب سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کوکارئی میں خپل کلیوال تنظیم کے افراد اور مقامی لوگوں کے لئے ریسکیو 1122...
Read more