سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) گزشتہ روز سوات بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ریجنل سوات بورڈ سپورٹس ٹورنمنٹ کا فائنل ہاکی میچ میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے ٹیم نے گورنمنٹ جہانزیب کالج کے ٹیم کو 4،2 سے شکست دے کر ٹائٹل دوسرے سال بھی اپنے نام کردیا ۔ یہ دلچسپ ہاکی میچ پیر کے روز فارم گراونڈ مکانباغ میں کھیلا گیا،مقررہ وقت میں میچ 1،1 گول سے برابر رہا جب کہ بعد میں پلنٹی سٹروک کے ذریعے خپل کور ماڈل سکول کے ٹیم نے جیت لیا ۔ اس میچ کے مہمانِ خصوصی مقصود علی خان ڈسٹرکٹ سپورٹس چئیرمین نے شرکت کرکے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ڈائریکٹر سپورٹس سوات بورڈ افضال احمد نے اس موقع پر کہا کہ سوات بورڈ کی کوشش رہی ہے کہ ہر سال کھیلوں کے مقابلے منعقد کرکے بچوں کے مخفی صلاحیتوں کو کھیل کے ذریعے اجاگر کئے جائیں ۔
سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی بندرہے گی
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) بجلی کی ترسیل کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے 132کے وی جی ایس ایس سوارئی...
Read more