سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، غلام فاروق ، رشید اقبال اور سی ایس ای ڈی کے حامد حسین نے کہا کہ کہ امن کے قیام میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے اور سوات کے صحافیوں نے امن کے قیام کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، سوات پریس کلب میں سی ایس ای ڈی کے زیر اہتمام ایک روزہ “امن اور صحافیوں کا کردار “کے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، انہوں نے کہا کہ سوات میں قیام امن کے لئے صحافیوں نے و کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریب ہے ، انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور معاشرے کی اصلاح کے لئے اہم کردار ادا کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سی ایس ای ڈی صحافیوں کی تربیت کے لئے رول ادا کررہی ہے اور اس طرح کے تربیتی ورکشاپ سے صحافیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ، اس موقع پر سی ایس ای ڈی کے ریسورس پرسن سوار خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے ، بعد میں سوات پریس کلب کے صدر شہزاد عالم ، سی ایس ای ڈی کے نمائندے حامد حسین ، غلام فاروق سپین داد ا اور رشید اقبال نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے ۔
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے...
Read more