کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام)کبل قلاگے میں دو بچوں کے لڑائی ایک پوری رات حوالات میں دوسر ضلع کونسلر کا بھتیجا حوالات سے باہر اور پولیس رپورٹ میں نام تک بھی درج نہیں لواحقین سراپا احتجاج 10اکتوبر تک غلطی تسلیم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن ورنہ بعد میں شدید احتجاج پر مجبور ہونگے پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ محمد حیا ت بچہ ہسپتال میں زیرعلاج تھا اسلئے رپورٹ میں نام نہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ قلاگے کے رہائشی تاج محمد خان عرف تا خان ،بہادر خان ،رشید ،عمر زیب اور دیگر نے کبل میں احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مشتاق اور محمد حیات نامی بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی جس پر محمد حیات کے چچا ضلع کونسلر حیات خان نے اپنے سیاسی اثر روسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے بھتیجی کو حوالات اور پولیس رپورٹ سے نکال کر مشتاق احمد ،عالم زیب ،عالمگیر اور فریق دوم میں عمر ،فیصل ،سلیمان کو شامل کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولیس آکرمشاق کے ضعیف العمر چچا تاج محمد خان بغیر کسی وجہ حوالات میں بند کر دیا انہوں نے الزام لگایا کہ ضلع کونسلر حیا ت خان نے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر امجد کا سہارا لیکر یہ سب کچھ کیا انہوں نے حکام بالا سے ایکشن اور انکوائری کا مطالبہ کیا بصورت دیگر سوات پریس کلب جا کر شدید احتجاج کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ لڑائی کا اصل وجہ سیاسی جھنڈا لگانے سے پیش آیا انہوں نے انصاف فراہمی کا مطالبہ کیا ادھر پولیس نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ محمد حیات ہسپتال میں زیر علاج تھا اسلئے رپورٹ میں نام نہیں البتہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد تمام قانونی تقاضے پوری کرینگے ۔
مالم جبہ، تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی حسین وادی ملم جبہ میں تین روزہ انٹرنیشنل اسنو چمپئن شپ کے مقابلے...
Read more