سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان کے بہترین سماجی ادارے کا عزاز رکھنے والے خپل کور فاونڈیشن کے زیر انتظام چلنے والے خپل کور ماڈل سکول کے طلباء اور طالبات کی صلاحتوں کو جلا بخشنے کیلئے پہلی بار دو روزہ سائنس ،آرٹس و کلچر نمائش کا اہتمام سکول کی عمارت مکان باغ میں کیا گیا ۔ جمعرات کے روز شروع ہونے والی نمائش کا افتتاح ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر سوات محمد امین نے کیا ۔ نمائش میں بک سٹال، سکاوٹس سٹال ،سائنسی ایجادات کا سٹال59 ،کمیسٹری ، فزکس ، بیالوجی سٹال ، میڈیکل سٹال ، اسلامی سٹال ، تاریخی کھانوں کی نمائش کا سٹال ، سوات کے قدرتی حسن اور تاریخی اثاثو ں کی تصاویر کا سٹال ، کمیائی تجربات کا سٹال، لوک موسیقی سٹال ، خپل کور گرلز کیمپس کی یتیم بچیوں کے ہاتھوں تیار کر دہ دستکاری اور چاروں صوبوں کی روایتی ملبوسات پر مشتمل سٹال اور جدید دور کے کھانوں پر مشتمل فوڈز سٹریٹ کی نمائش کی گئی تھی۔جمعرات کا دن خپل کور بوائیز کیمپس اور خپل کور گرلز کیمپس کے طلباء کے لئے مختص تھا جبکہ جمعہ اور آخری روز سرکاری افسران ، والدین، دیگر سکولوں کے طلبہ اور عوالناس کے لئے مختص تھا چنانچہ آخری روز قائمقام ڈپٹی کمشنر سوات محمد طاہر ، پاک فوج کے لیفٹننٹ کر نل عرفان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، ضلعی افسران ، سماجی کارکنوں ، والدین ، میڈیا اور عوالناس نے کثیر تعداد میں نمائش دیکھی ۔ انھوں نے بہترین ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلبہ کی محنت اور سٹالوں پر موجودطلبہ کے اعتماد اور قابلیت کی زبردست تعریف کی ۔ وزیٹرز نے سکول کے پرنسپل قاضی ثناء الحق ، ڈائریکٹر کے کے ایف محمد علی خان اور تمام منتظمیں کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سر گرمیاں تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں بھی باقاعدگی سے منعقد ہونی چاۂیں ۔ یاد رہے کہ خپل کور فاونڈیشن سوات سکاوٹس اوپن گروپ کے رضا کاروں کی جانب سے قائم کیا گیا ہے جس میں تقریباً چھ سو یتیم بچوں کو مفت رہائش ، خوراک ، لباس، علاج اور بہترین تعلیم دی جاتی ہے ۔ شفاف مالی ریکارڈ کے باعث نہ صرف مخیر حضرات بلکہ صوبائی و مرکزی حکومت کے علاوہ دوست ممالک کے سماجی ادارے بھی خپل کور فاونڈیشن کے ساتھ فراخدلانہ تعاون کرتے ہیں خپل کو ر فاونڈیش کو پاکستان کے بہترین سماجی ادارہ کا اعزاز بھی دیا گیا ہے ۔
سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چوروں نے متعدد دکانوں کا صفایا کر دیا
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے...
Read more