اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن میں دنیائے کرکٹ مزید بڑے نام ایکشن میں نظر آئیں گے اور ایونٹ کے اگلے ایڈیشن میں دو جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی شرکت کا قوی امکان ہے۔لیگ کے تیسرے ایڈیشن کیلئے پی ایس ایل حکام مزید کھلاڑیوں سے بات چیت میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں جین پال ڈومینی اور وین پارنیل نے لیگ میں کھیلنے کیلئے رضامندی ظاہر کی ہے۔پی سی بی نے ایونٹ میں شرکت کیلئے ہاشم آملا اور فاف ڈیو پلیسی سے بھی بات چیت کی تھی لیکن جنوبی افریقی ٹیم کی انٹرنیشنل مصروفیاتکے سبب ان کی ایونٹ میں شرکت امکان نہیں۔ڈومینی اور پارنیل جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے مستقل رکن نہیں اور اس لیے ان کی ایونٹ میں شرکت کا قوی امکان ہے۔حکام اس کے ساتھ ساتھ سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل جانسن اور جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مورنے مورکل سے بھی رابطے میں ہیں اور ان کی بھی لیگ میں شرکت کا امکان ہے۔پی ایس ایل تھری کا ڈرافٹ 15 اکتوبر کو لاہور میں متوقع ہے۔پاکستان سپرلیگ کا میلہ 22 فروری سے چوبیس مارچ تک لگے گا اور ایونٹ کا فائنل میچ اس بار بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔
15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم...
Read more