اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے، یہ انکوائری گھنٹوں میں ہوگی اوراْن لوگوں کا تعین کیا جائے گا جنہوں نے غیر قانونی احکامات دئیے۔احتساب عدالت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں طلال چودھری نے کہاکہان لوگوں کا تعین بھی ہوگا جنہوں نے غیرقانونی احکامات مانے ٗیہ جمہوری حکومت ہے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، راجا ظفر الحق، دانیال عزیز سمیت کابینہ کے متعدد ارکان کو دروازے پر ہی روک لیا گیا تھا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا۔
15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم...
Read more