مینگورہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات انٹر سکولز سپورٹس میلہ شروع ہوگیا ، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن افیسر ذوالفقار الملک نے رنگا رنگ تقریب میں اس میلے کا افتتاح کیا ، اس موقع پر سپورٹس کمیٹی کے جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جواید ، پرنسپل شیر خان ، پرنسپل اکرام ، پرنسپل دلاور خان کے علاوہ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور مختلف کھیلوں کے سینکڑوں کی تعد اد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی ، ضلع بھر کے مختلف گراؤنڈ ز پر یہ میلہ 15دن تک جاری رہے گا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او ذوالفقار الملک نے کہا کہ امسال زنٹر سکولز سپورٹس میلہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد تمام کھلاڑیوں کو ان کے صلاحیتیں بروئے کار لانا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں دیگر علاقوں سے زیادہ ٹیلنٹ موجود ہیں اگر ان کو موقع دیا جائے تو یہ علاقے ، صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ، کھیل کو د انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے ، اسمیں مشغول ہر عمر کے افراد معاشرے کے دیگر برائیوں سے بچ سکتے ہیں ، ہم کھلاڑیوں کی بھر پور رہنمائی کریں گے ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید نے کہا کہ گذشتہ 5سالوں کے طرح اس بار بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور اس وجہ سے سرکاری اور نجی اداروں کے تقریباً 145سکولوں سے زیادہ سکولوں کی ٹمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے میں مصروف ہیں ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.