کبل ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کونسل کبل کا 29 واں اجلاس ممبران کی بس سٹینڈ لائسنس اجراء پر اختلاف اور کونسلر عثمان غنی کی واک آؤٹ سے تلخی کا شکار ہوگیا ، کنوینئر انجینئر حنیف خان بھی پہلی بار اجلاس میں آپے سے باہر ہوتے ہی ٹی ایم او عرفان اور تحصیل ناظم حاجی رحمت علی سے بس سٹینڈ اجراء پر الجھ پڑے اور کہا کہ سٹینڈ میں ایک سے زائد لائسنس کسی شخص کو دینا عوامی مفاد میں نہیں ہے تا ہم ٹی ایم او عرفان اور تحصیل ناظم نے ان کے اس نکتے سے اتفاق نہیں کیا ، عثمان غنی نے اجلاس سے اس بات پر واک آؤٹ کیا کہ معاملہ لائسنس اجراء گٹھ جوڑ لگتا ہے جس پر تحصیل ناظم حاجی رحمت علی خان نے صاف الفاظ میں کونسل سے کہا کہ لائسنس فراہمی میں کسی قسم کی شیئرز اور کاروبار میں حصہ ثابت ہوا تو ہر سزا کے علاوہ استعفیٰ دیں گے ، کونسل کے اجلاس میں دوتہائی ممبران نے شرکت کی ، جس میں کنوینئر حنیف خان نے بس سٹینڈ بائی لاز 2018 پر ممبران کو بحث کی اجازت دی جس پر ممبران نے پوائنٹ نمبر5کے علاوہ نمبر 4 شامل تھی جبکہ اس کے علاوہ اجلاس میں تلخی اس وقت بڑھ گئی جب انجینئر حنیف خان نے کہا کہ کسی خواہشمند کو ایک سے زائد لائسنس کی اجراء علاقے کے عوام کی مفاد میں نہیں جس کی ٹی ایم او عرفان نے مخالفت کردی جس پر کنوینئر انجینئر حنیف خان سخت برہم ہوگئے کہ اس دوران عثمان غنی نے کہا کہ معاملہ آپس میں گٹھ جوڑ لگتا ہے اور واک آؤٹ کرگئے جس پر اجلاس میں خاموشی کے بادل چھاگئے بعدازاں کونسلر محمد زادہ ، محمد صالح ، جھان زادہ اور نصر اللہ خٹک نے منا کر واپس اجلاس لایا گیا اجلاس میں کونسلر سردار علی نے تحصیل کبل میں گوشت کی خود ساختہ نرخوں ، ناقص دودھ م، دہی کی فروخت پر تحصیل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ قوم سے سراسر ظلم اور ایک سنگین مذاق ہے اجلاس میں محمد صالح نے پلازوں میں پارکنگ عملی نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ دو سال سے یہ معاملہ چلا آرہا ہے لیکن پلازوں میں پارکنگ عملی نہ ہوسکی جس پر کونسل میں ٹی ایم او عرفان نے 15مئی تک ڈیڈ لائن دینے کا کہا گیا اجلاس میں ڈاکٹر لطف اللہ نے پٹواری فضل غفار کی کھلے عام کرپشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے متاثرہ خاندان کے ایک شخحص نے زہریلی دوا کھالی لیکن مذکورہ پٹواری کا کھلے عام کرپشن ختم نہ ہوسکا اس موقع پر کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم حاجی رحمت علی خان نے کہا کہ لائسنس اجراء میں نہ کوگیء اقرباء پروری کی اور نہ ہی کسی شیئرز کا حصہ دار ہوں علاقے کی بہتر مفاد کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے اگر کسی ممبر نے ذاتی کاروبار لائسنس میں گیا تو کونسل سے استعفیٰ دینے کیلئے دیر نہیں کروں گا اس موقع پر سابقہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور دیگر اہم مسائل پر بحث کی گئی تا ہم کونسل کا 29 واں اجلاس تلخی کا شکار ہوگیا ۔ واضح رہے کہ اجلاس میں ایک خاتون ممبر بی بی کے علاوہ کسی اور خاتون ممبر نے شرکت نہیں کی ۔