اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحریک لبیک قیادت کیخلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج ہونے کے بعد ردعمل جاننے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے۔وفاقی دارالحکومت سے 15 اور راولپنڈی سے32افراد کو مانیٹر کیا جائے گا۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ کے احکامات کے بعد سپیشل برانچ نے تحریک لبیک کی قیادت کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات پر مقدمات کے اندراج کے بعد جڑواں شہروں سے ان افراد کا ڈیٹا حاصل کرنا شروع کردیا ہے اور وہ ایسے افراد گلی،محلے میں مخصوص افراد کو بھڑکاتے رہے ہیں۔ابتدائی طور پر ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے15جبکہ راولپنڈی سے32 ایسے افراد سامنے آئے ہیں جو اپنا ردعمل دے سکتے ہیں،47 افراد کی مانیٹرنگ سمیت انکے حلقہ احباب پر بھی کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post