کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سابق صوبائی وزیر بلدیات عنا یت اللہ خان نے کہا ہے کہ جس ملک میں بلدیا تی نظام مستحکم ہو وہا ں کے تعلیم صحت لو گوں کو بنیادی سہولیات میں آسانی پیدا ہو تی ہے بلدیا تی نظام کا مقصد ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل اور لوگوں کو گھر کی دہلیز پر انصا ف فراہم کرنا موجودہ وقت میں بلدیا تی نظام کا جو ڈھا نچہ بنا یا گیا ہے وہ موجودہ حکومت کے لئے بد نامی کا سبب بن رہے ہیں بلدیا تی نظام کے لئے تمام پارٹیاں مل کر تجاویز پیش کرینگے عمل نہ ہونے کی صور ت میں اسمبلی کے فلور پر آواز اُٹھاینگے اگر نہیں مانا تو عدالت سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے انہوں نے کہا کہ مختلف پارٹیوں کے لوگ مل کر ایک کمیٹی کی شکل میں تجاویز لکھ کر وزیر اعلیٰ KPKکے پا س جا کر صورتحا ل اور تجاویز سے اگا ہ کیا جائے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کبل میں بلدیا تی نظام کی بہتری کے لئے تجاویز دینے کے حوالے بلدیا تی نمائندوں ، سیا سی مشران کی ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر بلدیا تی نمائندوں اور سیاسی قائدین نے بلدیا تی نظام کی بہتری کے اقدامات کے لئے مختلف تجاویز پیش کر تے ہوئے کہا کہ MNAاور MPAکی طرح بلدیا تی کونسلرز کے لئے بھی تعلیم کی شرط ختم کیا جائے ضلع نا ظم اور تحصیل نا ظم کا انتخا ب براہ راست عوام سے نہ ہو ں یونین کونسلرز کی تعداد میں اضا فہ کیا جائے بلدیا تی نظام کو مزید با اختیار بنا یا جائے اور اداروں کو بلدیا تی نظام کے ما تحت کیا جائے تمام ترقیاتی کاموں کو بلدیا تی نمائندوں کی سپرد کرنے ٹھیکداری نظام کو ختم کرنے ترقیا تی کاموں کو پراجیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے بلدیا تی نمائندوں کو ما ہا نہ معاوضہ دینے ویلج کونسلوں میں بلدیا تی نمائندوں کی تعداد میں کمی کر کے بلدیا تی ایکٹ2013 ء کو عملاً بحا ل رکھا جائے آبا دی کے لحا ظ سے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں کرنے تحصیل اور ضلع نا ظم کا انتخا ب منتخب ممبران کے ذریعے کرنے جیسے تجاویز پیش کی گئی بعض مشران نے بلدیا تی نظا م میں تعلیم کی شرط کو لا زمی قرار دینے کا تجاویز دی انہوں نے کہا کہ MPAاورMNAکو ترقیا تی فنڈ سے دور رکھنے صرف قانونی سا زی تک محدود کرنے سمیت جماعتوں کے بنیا د پر انتخا بات کرانے جیسے تجاویز بھی پیش کی گئی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post