سوا ت(زمونگ سوات ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ 2019 میں مذکورہ ڈویژن سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ کرینگے انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور اس ضمن میں مذاحمت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں اپنے آفس میں پولیوکے خاتمے کیلئے ڈویژنل ٹاسک فورس کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ یہ پولیو مہم بہت اہم ہے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ پولیو کے وائرس کا خاتمہ 2018 میں ختم ہونا چاہیے تھا لیکن بد قسمتی سے نہیں ہوسکا پولیو وائرس کے خاتمے میں کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں ہونا چاہیے انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ پولیو کے مہیم کا بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کرئے افغان بارڈر سیل کر دیا ہے جبکہ مائیگریشن کو بھی روکا گیا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خدمات احسن طریقے سے انجام دیں لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کو بھگائے جبکہ دستیاب مفت ادویات بھی مریضوں کو مہیا کریں انہوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کا سامنا کرنا ہے ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس سسٹم کو آگے لے جانا ہے عوام کو پیسہ لوگوں پر خرچ ہونا چاہیے اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے ایریا کوآرڈینیٹر خواجہ عرفان نے پولیو خاتمے کے حوالے سے ایک پراگریس رپورٹ پیش کیا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کو بریف کیا کمشنر نے ملاکنڈ ڈویژن میں پولیو کے خاتمے کے بارے میں رپورٹ کو بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ اس سے بھی اچھا کام کریں گے۔
Discussion about this post