ممبئی(زمونگ سوات ڈاٹ کام) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) نیلامی کیلئے 346کرکٹرز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں سے 226 بھارت سے تعلق رکھتے ہیں، 9کھلاڑیوں کی بنیادی قیمت 2کروڑ روپے ہے،ان میں برینڈن میک کولم، کرس ووئکس، لسیتھ مالنگا، کولن انگرام، شان مارش، کورے اینڈرس، سام کیورن، انجیلو میتھیوز اور ڈی آرسی شارٹ شامل ہیں، بھارتی پلیئرز میں سب سے زیادہ ڈیڑھ کروڑ روپے بنیادی قیمت پانے والے جادیو اناڈکٹ ہیں۔ان کے ساتھ فہرست میں 19 پلیئرز شامل ہیں،یوراج سنگھ، وردھیمان ساہا، محمد شامی اور اکشر پٹیل کی بنیادی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔ افغانستان کے بھی 8 پلیئرز شارٹ لسٹ ہوئے، محمد خان کی صورت میں امریکا کی نمائندگی بھی موجود ہے۔
Discussion about this post