سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملک و قوم کیلئے وکلاء کا اہم کردار مسلمہ ہے معاشرے میں فوری و سستے انصاف کے ساتھ ساتھ جمہوریت، قانون اور میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنے کیلئے وکلاء برادری نے ہمیشہ بڑی قربانیاں دی ہیں اسلئے ہم وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے وہ ڈسٹرکٹ کورٹس گلکدہ سیدو شریف میں وکلاء بار روم کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے اس موقع پر سوات بار ایسوسی ایشن کے صدراخترمنیر ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء بھی موجود تھے فضل حکیم خان نے کہا کہ مسلمان صرف دنیا کی زندگی پر نہیں بلکہ آخر ت اور یو م حساب پر بھی یقین رکھتے ہیں جہاں انصاف و عدالت میں گواہ ہمارے اپنے ا عضاء ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وکلاء کوڈسٹرکٹ کورٹس میں کارپارکنگ اور وکلاء چیمبرکا مسئلہ تھا جو ان کی خواہشات پرحل کیا گیاوکلاء کیلئے تین منزلہ بلڈنگ میں کارپارکنگ اور چیمبر شروع کیا گیا ہے دو منزلہ کارپارکنگ مکمل ہوچکا ہے اور و کلاء کا کارپارکنگ کا مسئلہ مستقل طورپر حل ہو چکا ہے جبکہ ا یک منزلہ چیمبر پر بھی کافی حد تک کام مکمل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت معاشرے سے ظلم اور ناانصافی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اورسرکاری محکموں میں ایسے قوانین بنائے گئے ہیں جن سے امیر اور غریب سب کو ایک جیسا انصاف مہیا ہو رہا ہے انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اس موقع پربار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بار روم کا دورہ کرنے پر چیئرمین ڈیڈیک کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
Discussion about this post