سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پانڑ خواجہ آباد میں قبرستان کے لئے متوقع خرید نے والی جگہ کو غیر موزون قرار دے دیا گیا ، گہرے کھڈوں والی زمین کے خلاف عوام نے احتجاج کی دھمکی دی ، حکومت متبادل جگہ کا بندوبست کریں ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اہلیان پانڑ خواجہ آباد کے قبرستان کے لئے خواجہ آباد میں5کنال آراضی خرید نے کے لئے جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے ، جس کے لئے سیکشن فور لگانے کے لئے تیاریاں جاری ہے جبکہ مقامی لوگوں نے اس زمین پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ زمین قبرستان کے لئے موزون نہیں ہے ، یہ زمین گہرے کھڈو پر مشتمل ہے اور اسکی برائی کی گئی ہے اور اب بھی اسمیں گہرے کھڈے موجود ہیں ، جوکہ قبرستان کے لئے غیر موزون نہیں ہے ، اسلئے حکومت مذکورہ اراضی کی جگہ متبادل اراضی کا بندوبست کریں ، اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر مین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان اور ٹی ایم اے کو درخواستیں دے دی ہے اور م مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی کے بجائے متبادل جگہ کا بندوبست کریں ورنہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔
Discussion about this post