سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاسپورٹ آفس سوات کے کمالات ،پاسپورٹ میں مرد کوعورت ظاہرکرنے کاانکشاف، شناختی کارڈ میں نہایت خان کو پاسپورٹ میں نہایت بی بی لکھاگیا۔علاقہ مہک سے تعلق رکھنے والے سادہ شخص کی پاسپورٹ والوں نے نام تبدیل کرکے عورت والی پاسپورٹ تھمادیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ مہک سے تعلق رکھنے والے نہایت خان نے پاسپورٹ بنانے کے لئے اپلائی کی تھی ، اور جب پاسپورٹ آفس سوات سے ان کو پاسپورٹ ملاتو اس میں نہایت خان کے بجائے ان کے پاسپورٹ میں خاتون ظاہرکیاگیااورنہایت خان کے بجائے نہایت بی بی کے نام والی پاسپورٹ تھمادیا۔ شناختی کارڈ میں نہایت خان اورپاسپورٹ میں نہایت بی بی کے نام کاپاسپورٹ مل گیا۔ توان کو اس نام پرویزہ بھی لگ چکاہے اب مذکورہ شخص اپنانام پاسپورٹ میں دوبارہ نہایت خان سے درج کرنے کیلئے دوبارہ پاسپورٹ آفس کاچکرلگانے میں مصروف ہے۔
Discussion about this post