سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل گل جبہ کے مقام پر دریائے سوات سے چار دن قبل لا پتہ شخص کی لا ش برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق 19جنوری کو دیولئی فضل آباد کا رہائشی فرمان علی ولد محمد علی جان گھر سے لا پتہ ہو چکا تھا جس کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ شاہ ڈھیرئی میں درج کی گئی تھی پولیس نے تفتیش کے دوران ملزمان تک رسائی حا صل کرنے کے بعد اُن کی نشاندہی پر دریائے سوات سے گل جبہ کے مقام پر مقتول کی لاش برآمد کی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان رحمانی گل ولد صا حبزادہ سکنہ فضل آباد دیولئی اور الطاف حسین ولد عمر زا دہ سکنہ گولڈن ،دیولئی نے با قا عدہ طور پر جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے تحت پولیس نے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔
Discussion about this post