لیما (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پیرو کے دار الحکومت لیما میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے باعث10 مسافرہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی رپورٹس کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے، نیشنل ایمرجنسی سینٹر نے ٹوئٹر پیغام پر اس حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے دس مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے گزشتہ سال فروری میں پیرو میں ایک بس شدید دھند کی وجہ سے 80 میٹر گہرائی میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔گزشتہ ماہ دسمبر میں لیما میں ہی مسافر بس اچانک کھائی میں جاگری جس کے باعثاٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
Discussion about this post