سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیلئے بلڈنگ حوالے ،تقریب میں کاغذات ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس محبوب الرحمن کے حوالے کر دئے گئے ،گزشتہ روز پشاور میں یونیو رسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس کیلئے بلڈنگ کے حوالے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی کی موجودگی میں شانگلہ کیمپس کیلئے بلڈنگ کے کاغذات کیمپس کے ڈائریکٹر محبوب الرحمن کے حوالے کر دئے گئے اس موقع پر سابق مشیر وزیر اعلی عبدالمنعم خان ،وائس چانسلر یونیورسٹی اف سوات ڈاکٹر جمال خٹک،حامد خان چیف پلاننگ افیسر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاوراور ڈپٹی کمشنر فیاض احمد شیرپاو سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ،یونیورسٹی اف سوات شانگلہ کیمپس کیلئے بلڈنگ کے حوالے کرنے کے موقع پر ڈائریکٹر محبوب الرحمن نے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی اور دیگر کا شکریہ ادا کیااور خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ کا شکریہ ادا کیا جن کے کوششوں اور تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا اور کہا کہ مذکورہ بلڈنگ 52 کنال اور نو مرلے پر مشتمل ہے جس میں منتقلی سے شانگلہ کیمپس ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ائی کا مشن اعلی تعلیم کو عام کرنا ہے اور اب شانگلہ جیسے پسماندہ علاقے کیلئے یونیورسٹی کیمپس کیلئے اپنے بلڈنگ کے حوالے سے یہاں پر اعلی تعلیم کو فروغ ملے گا اور وہاں کے غریب طلباء و طالبات کو اعلی تعلیم انکے دہلیز پر میسر ہوگی اور عنقریب یونیورسٹی کے کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائیگا ۔
Discussion about this post