سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پختونخوا ریڈیو سوات سٹیشن نے کھیلوں کے نئے ہفتہ وار پروگرام ’’لوبے‘‘ کا آغاز کر دیا ہے جو ہر جمعرات کو سہ پہر تین بجے نشر ہوتا ہے پروگرام کا مقصد کھیلوں پر تازہ خبروں اور رپورٹوں کے علاوہ سوات میں کھیلوں کا فروغ اور کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ سامنے لانا ہے اس حوالے سے پختونخوا ریڈیو کے سٹیشن منیجر اور ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات غلام حسین غازی کا کہنا ہے کہ پختونخوا ریڈیو کی سوات میں نشریات کی فعالیت صوبائی حکومت کا اہل سوات کیلئے پرخلوص تحفہ ہے وزیراعلیٰ محمود خان کی فعال قیادت میں صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی بہتر عکاسی کیلئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی، سیکرٹری اطلاعات قیصر عالم خان اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات امداداللہ کی ہدایات پر عمل جاری ہے اور ان کی روشنی میں موجودہ پروگراموں کو بہتر بنانے کے علاوہ نئے پروگرام بھی شروع کئے جا رہے ہیں جن میں ’’رنگونہ د سوات‘‘، ’’ادبی کاروان‘‘ اور ’’لوبے‘‘ سرفہرست ہیں جبکہ براہ راست فرمائشی پروگرام، کلاسیکی موسیقی،تعلیم و صحت، زراعت و سیاحت، سیکورٹی فورسز کی حوصلہ افزائی اور خواتین کے حقوق پر مبنی پروگراموں کا اجراء بھی زیر غور ہے انہوں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سوات سنٹر سے مختلف پروگراموں کی نشریات کا سلسلہ پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے جن میں سامعین کی دلچسپی بھی مسلسل بڑھتی جارہی ہے سپورٹس کے حوالے سے نئے پروگرام کی بدولت نہ صرف علاقے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ کھلاڑیوں کو سٹوڈیو مدعو کرکے ان میں موجود ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پروگرام کے میزبان سینئر سپورٹس جرنلسٹ مراد علی خان اور افتخار احمد زمان ہونگے جو کھیلوں کے حوالے سے ناظرین کو نہ صرف سپورٹس کی خبریں سنائیں گے بلکہ قومی اور بین الاقوامی سپورٹس مقابلوں کی براہ راست کوریج اور سینئر کھلاڑیوں کے تجزیئے بھی پیش کرینگے پی ایس ایل کا سیزن بھی شروع ہونے کو ہے جس کے میچز کی لمحہ بہ لمحہ پیشرفت سے سامعین کو آگاہ رکھا جائے گا اور ان پر شائقین اور ماہرین کے تبصرے بھی پیش کئے جائیں گے۔
Discussion about this post