سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں سنو فیسٹول کے دوسرے روز بھی رنگا رنگ تقریبات جاری ، فیسٹول میں مقامی اور ملکی کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا ، فیسٹول میں سلالم ، جائنٹ سلالم اور فری ڈاؤن ہل کے مقابلے کئے گئے ، سنو فیسٹول میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، تفصیلات کے مطابق سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے سنو فیسٹول جاری ہے فیسٹول کے دوسرے روز بھی کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود رہی ، مقامی اور ملکی سطح پر سیاحوں کی بھی بڑی تعداد نے اسکینگ اور دیگر مقابلوں میں حصہ لیا فیسٹول کا اختتام اتوار کو ہو گا جس میں کھلاڑیوں کو انعامات دئیے جائیں گے ،فیسٹول میں سلالم ، جائنٹ سلالم اور فری ڈاؤن ہل کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے سنو فیسٹول میں ملک بھر سے اسکینگ کے کھلاڑی شریک ہیں فیسٹول کا انعقاد پاک فوج اور سیمینز گروپ نے کیا ہے ،اس موقع پر سنو فیسٹو ل میں حصہ لینے والوں اور سیاحوں کا کہنا تھا کہ وادی مالم جبہ کے حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو کر دلی سکون محسوس کر رہے ہیں ۔
Discussion about this post