سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل۔علی شیر میاں دوبارہ صدر منتخب۔عبدالسلام جنرل سیکرٹری منتخب۔پانچ رکنی ایگزیکیوٹیو کونسل جبکہ تین رکنی آڈٹ کمیٹی بھی عمل میں لائی گئی۔جنرل سیکرٹری کے عہدے پرالیکشن ہوا جس میں امیدوار عبدالسلام نے عبداللہ شیرین کو تین ووٹوں سے ہراکر جنرل سیکرٹری شپ کا الیکشن جیت لیا۔جبکہ ایک ووٹ مسترد کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کبل پریس کلب سوات کے سالانہ انتخابات برائے سیشن 2019کا انعقاد کیاگیا۔جس میں علی شیر میاں کو باہمی مشاورت سے بلامقابلہ دوبارہ صدر منتخب کرلیاگیا۔جبکہ دیگر کابینہ عہدیداروں میں عبدالسلام جنرل سیکرٹری،سینیئر نائب صدرسید الطاف حسین،نائب صدر سید برکت شاہ،جوائنٹ سیکرٹری فرمان علی، فنانس سیکرٹری سیداصلاح الدین حاجی ہاشمی، آفس سیکرٹری صلاح الدین جبکہ لعل شیر خان پریس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔جنرل سیکرٹری شپ کے عہدے پر عبدالسلام اور عبداللہ شیرین کے درمیان مقا بلہ ہوا جس میں عبدالسلام نے آٹھ ووٹ لے کر عبداللہ شیرین کوہرادیا۔ جبکہ عبداللہ شیرین نے پانچ ووٹ حاصل کرلئے۔اس موقع پر ایگزیکیوٹیو کونسل کا بھی اعلان کیا گیاجس میں سید اصغر علی شاہ،دولتمند ناشاد،علی شیر میاں ،عبدالسلام اور وقار احمدشامل ہیں۔جبکہ متفقہ طور پر پریس کلب کے لئے آڈٹ کمیٹی کا اعلان کیا گیاجس میں دولتمند ناشاد چیئرمین ،وقار احمد اور صلاح الدین ممبران منتخب کئے گئے۔اسی طرح تین رکنی کمیٹی سید اصلاح الدین ہاشمی ، سید برکت شاہ اور سید اصغر علی شاہ نے باہمی مشاورت کے بعد پریس کلب کیلئے ممبران کا اعلان کیا۔جن میں سردار علی، شیراز،عمر خالق،اعظم خان اور عبداللہ شیرین شامل ہیں۔
Discussion about this post