سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )کالام میں محکمہ جنگلات نے ایک بڑی کاروائی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں ٹمبر برآمد کرلیا جبکہ ٹمبر اور گاڑی کو قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ایس ڈی ایف او جنید خان کے مطابق انہیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ڈمپر گاڑی کے خفیہ خانوں میں ٹمبر سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر انہوں نے فارسٹ اہلکاروں کو الرٹ کیا فارسٹ جوانوں نے صبح پانچ بجے کے قریب چیک پوسٹ پر ایک مشتبہ گاڑی روک لی جو فوری رینج آفس منتقل کردی گئی جہاں پر خفیہ خانوں کو کھول کر ان سے 17 قیمتی سلیپرز برآمد کرلئے گئے گاڑی اور ٹمبر کو محکمہ فارسٹ نے اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش بھی شروع کردی گئی درایں اثناءچیف کنزرویٹر فارسٹ محمد ریاض خان اور ڈی ایف او رئیس خان کی ہدایات پر پورے ضلع سوات میں ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائیاں زوروشور سے جاری ہیں۔
Discussion about this post