جمرود(زمونگ سوات ڈاٹ کام) افغانستان میں برسر پیکار نیٹو فوجیوں کیلئے ساز و سامان لے جانے والے ٹرک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹرک کو جزوی نقصان، کنڈکٹر معمولی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمرود میں افغانستان میں امریکی اور نیٹو فوجیوں کیلئے سامان لے جانے والی ٹرک پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا ہے۔ نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ٹرالر جس پر فوجی جیپیں لدی ہوئی تھی اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ پاک افغان شاہراہ پر تختہ بیگ چیک پوسٹ کے قریب افغانستان جارہی تھی۔فائرنگ سے ٹرالر کا کنڈکٹر گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوا تاہمحملہ آوور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے جائے وقوعہ پہنچ گیا اور جبکہ اس حوالے سے تفتیش ہو رہی ہے۔
Discussion about this post