ADVERTISEMENT
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)چھوٹو گینگ کے سربراہ سمیت 3 ملزمان کو 298 برس قید کی سزا سنادی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت حسین نے ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو مجموعی طورپر 308 سال قید کی سزا سنائی۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور دیگر 2 ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 298/298 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جبکہ مقدمے میں گرفتار ایکملزم غلام رسول کو مجموعی طورپر 308 سال قید کی سزا سنادی۔ مقدمے میں گرفتار دیگر3 ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیاگیا۔
Discussion about this post