سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ڈویژن بھر میں ہائی الرٹ جاری ،پاک فوج اور انتظامیہ کا مشترکہ لائحہ عمل تیار، تمام اضلاع میں کنٹرول رومز قائم ، مین کنٹرول روم ڈی سی افس سوات میں قائم کردیا گیا ،خصوصی فنڈز بھی مختص ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ ، گذشتہ روز کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود کے زیر صدارت ڈویژن بھر کے ڈی سیز اور تمام محکموں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں ڈویژن بھر میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ، اجلاس کے بعد مین کنٹرول روم میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود اور قائمقام ڈی سی سوات محمد فواد خان نے بتایا کہ سوات سمیت تمام ڈپٹی کمشنر ز ، اے سیز اور محکموں کے افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہے پاک فوج اور انتظامیہ کسی بھی قدرتی آفت میں مشترکہ جدوجہد کریگی اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کردیا گیا ہے ، جو پہلے احتیاطی تدابیر ارورریسکیو کا کام مشترکہ طور پر نبھائیگی ، انہوں نے تمام کنٹرول افس کے نمبر جاری کردیئے اور مین کنٹرول روم ڈی سی محمد فواد خان 03339154608 اور شہزاد 09469240337کسی بھی ناخوشگوار واقع کےلئے 24گھنٹے موجود رہیں گے ، عوام سیلاب کی صورت میں اس نمبر پر اطلاع دیں ، انہوں نے کہا کہ کنٹرول رومز میں عملہ 24گھنٹے موجود رہیگا ، انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی گئی ہے اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں تاکہ جانی نقصان نہ ہوسکیں جبکہ ایمرجنسی میں ہر ضلع کے لئے 5کروڑ روپے تک کا فنڈ جاری کردیا گیا ہے جس سے فوری طور پر متاثرہ افراد کے لئے راشن وغیرہ کا انتظام کیا جاسکیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت دریائے سوات میں لولیول کا سیلاب ہے جس سے کوئی خطرہ نہیں لیکن خدانخواستہ سیلاب بڑھنے کی صورت میں انتظامیہ ہر قسم کے واقعات سے نٹمنے کے لئے تیار ہے ، ضلع بھر کے تمام شاہراہوں کو کلیر کردیا گیا ہے ، ملم جبہ روڈ کھول دیا گیا ہے اور بالائی علاقوں میں ہیوی مشنری بھیجوادی گئی ہے تاکہ فور طور پر عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جاسکیں ۔
Discussion about this post