سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)دریائے سوات میں طوفانی سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے البتہ مون سون بارشوں کی وجہ سے دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کیلئے ہم نے الرٹ جاری کیا ہے اور سیاحو ں کی رہنمائی کے علاوہ قریبی آبادی کو بھی آگاہ کیا ہے سیلاب سے متعلق غلط افواہیں پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور انہیں سخت سزادی جائے گی ان خیالات کا اظہار قائمقام ڈی سی سوات محمد فؤاد پختونخوا ریڈیو کے پروگرام” رنگونہ د سوات ” میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم اور ریجنل انفارمیشن آفیسر غلام حسین غازی نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور بحث میں حصہ لیا فواد خان نے کہا کہ ڈویژن بھر کے تمام اضلاع میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظرجدید کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں اور اس کے ساتھ قریبی آبادی کو بھی آگاہ کردیا ہے ہمارے لئے اکیلی جان بھی بہت قیمتی ہے لیکن ایسا کوئی خطرہ نہیں ہے مون سون بارشیں نارمل حساب سے ہو ر ہی ہیں البتہ دریا کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جو ہر سال ہوتا ہے لیکن پھر بھی انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے اگرسیلاب کا خطرہ ہوا تو لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کا جامع پلان موجود ہے سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے غلط خبریں پھیلانے والوں اور خصوصا سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے سے متعلق سوال پر کہا کہ صحافت ذمہ دار شعبہ ہے لہذا لوگوں میں خوف و ہراس نہ پھیلایا جائے ایسا کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی ہوسکتی ہے قائمقام ڈی سی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عام لوگ احتیاط کریں سیلا بی ریلے میں دریائے کے قریب نا جائیں اور نہ ہی پلوں پر کھڑے ہوں کیونکہ احتیاط زندگی ہے دریائے کنارے رہنے وا لے خصوصا ًاحتیاط کریں اور پانی کے بہاؤ میں اضافے کی صورت کو محفوظ مقامات منتقل ہو جائیں۔
Discussion about this post