سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید خان وزیر نے اس موقع پر ڈی پی او سوات سید اشفاق انور،کرائم ٹیررازم جرنلسٹس فورم کے صوبائی صدر عظمت گل اور دیگر ممبران کے ہمراہ سوات میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور یادگار پر گلدستے رکھے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اس موقع پر پولیس شہداء کے لواحقین کا اجتماع بھی ہوا اس کا اہتمام خیبر پختونخوا پولیس اور خیبر پختونخوا کرائمز جرنلسٹس فورم نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کیلئے پولیس فورس کی طرف سے دی گئی قربانیاں اجاگر کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کیا تھا اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کے درجات کے بلندی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سعید وزیر نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار اگست کو صوبہ بھر میں یوم شہداء منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کا مقصد پولیس فورس کے افسران اور اہلکاروں کی طرف سے فرائض کی ادائیگی کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے پولیس شہداء نے شہادت کا جام پی کر ہمارے آنے والے کل کو محفوظ اور روشن بنایا ہے پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے انہوں نے کہا کہ صحافی پولیس کے ساتھ مل کر جرائم کی بیخ کنی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ امن وامان کے قیام میں فعال اور موثر کردار ادا کر رہے ہیں ڈی آئی جی پولیس سعید وزیر اور سی ٹی جے ایف کے صوبائی صدر عظمت گل نے کہا کہ پولیس شہداء کی قربانیاں ہماری تاریخ میں سنہری حروف سے رقم ہیں وہ قوم کے اصل ہیرو ہیں اور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
Discussion about this post