سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما و ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر پاکستان کے ساکھ کو بہتر کیا نئے پاکستان میں روڑے اٹکالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہونگے،سینٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی عمران خان پر اعتماد کا اظہار ہے پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا پاکستان کے اچھے دن شروع ہوئے ہیں عوام واضح فرق محسوس کرینگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیاانہوں نے مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے تعاون سے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام شروع کئے ہیں جس سے عوام کو فائدہ ہوگا سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت بحال ہورہی ہے جس سے سوات کے عوام کے ساتھ ساتھ ملکی خزانے کو بھی فائدہ ہوگا جبکہ عنقریب سیدوشریف ائرپورٹ بھی بحال ہوجائیگا۔
Discussion about this post