اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی حامد میرنے نجی ٹی وی کے پروگرام میں مولانا عطاء الرحمان کے شیخ رشید کے چیلنج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب نے شیخ رشید کو ایسا چیلنج دیا ہے کہ اب شیخ رشید کیا بتائے گا مولانا عطاء الرحمان صاحب کو،انہوں نے کہا کہ اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ میں اگر بتادوں آپ کو کہ مولانا صاحب کے ساتھ کس کس نے رابطہ قائم کیا ہے اور وہاں پر کیا کیا باتیں ہوئی ہیں تو شیخ رشید کو رات کو نیند نہیں آئے گی، اس موقع پر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اب وقت گزرگیا ہے، مجھے بھی بھنک پڑی ہے کہ آئیں ہم سے بات کریں، ان بے چاروں کو پتہ ہی نہیں، ہمارے پرائم منسٹر خود کہتے ہیں کہ انہیں پیرنی صاحبہ کہتی ہیں کہ آپ پرائم منسٹر ہیں، انہیں کچھ بھی نہیں پتہ، حکومت کو پہلے رابطہ کرنا چاہئے تھا اب ہماری طرف سے وقت گزرچکاہے، حامد میر کی ویڈیو پر ٹویٹ کرتے ہوئے کرنل(ر) وسیم نے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ حامد میر صاحب کی اطلاعات یقیناً ہم سے زیادہ ہیں، کچھ باتیں تو ہمیں بھی پتہ ہیں اور ان میں موسٹ کنفرم یہ کہ مولانا کو کہا گیا ہے کہ یکم نومبر تک اسلام آباد تشریف نہ لائیں، یکم تک استعفیٰ آ جائے گا، اگر نہ آیا تو بے شک 2 کو مارچ لے کر آ جائیں، تمام ادارے غیر جانبدار رہیں گے
15 روز میں دوسری بار اضافہ وزیر اعظم نے پیٹرول 3روپے20 پیسے فی لیٹرمہنگا کرنے کی منظوری دیدی
اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔وزیراعظم...
Read more
Discussion about this post