No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Friday, February 3, 2023
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
    ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

    ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس، اضلاع کے ہسپتالوں میں موجود سہولیات و استعداد کار کا جائزہ لیا گیا

    کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس، اضلاع کے ہسپتالوں میں موجود سہولیات و استعداد کار کا جائزہ لیا گیا

    نواز شریف فوج کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، وزیراعظم

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

    خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے: تیمور سلیم جھگڑا

    خیبر پختونخوا کی سکیورٹی کے لیے وفاقی حکومت نے فنڈز نہیں دیے: تیمور سلیم جھگڑا

    مریم نواز کادلیرانہ اقدام طلبی کے نوٹس پر نیب میں خود پیش ہونے کا فیصلہ

    شاہد خاقان عباسی سے ملوں گی، دِل کی باتیں سامنے رکھیں گے: مریم نواز

    نواز شریف نے اپنی تقریر میں11 مرتبہ آرمی چیف کانام لیا یہ وہی جنرل باجوہ ہیں جنہیں ن لیگ نے قومی اسمبلی میںہاتھوں اور پیروں کے انگوٹھے لگا کر توسیع دی ، شیخ رشیدنے سابق وزیر اعظم کو آئینہ دکھا دیا

    آصف زرداری پر سازش کا الزام، شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    پشاور دھماکہ: ’بچپن کے دو دوست جنہیں موت بھی جُدا نہ کر سکی‘

    پشاور دھماکہ: ’بچپن کے دو دوست جنہیں موت بھی جُدا نہ کر سکی‘

    شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ وجہ سامنے آ گئی

    شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ کیوں دیا ؟ وجہ سامنے آ گئی

    اگر ظہیر الاسلام مجھ سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے تو انہیں اور پوچھے بغیر کوئی آرمی چیف کارگل پر حملہ کرتا تو دونوں‌ کو ‌فارغ کر دیتا، کسی میں جرات نہیں مجھ سے استعفیٰ مانگے،وزیراعظم عمران خان نے دبنگ بیان جاری کر دیا

    ’پولیس پر حملے کے بعدخیبر پختونخوا کے گورنر کے الیکشن میں تاخیر سے متعلق خط نے لوگوں میں خدشات پیدا کردئیے ہیں‘ عمران خان کابیان

  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

سرکٹے گلیشیئر اور وادیِ بروغل کی جنگلی حیات

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
2 years ago
in Articles
Reading Time: 1 min
0
Share on FacebookShare on Twitterزمونگ سوات سے خبر شیر کریں

تحریر ضیا ء الحق: بیوروچیف اے ار وائی نیوز پشاور

پاکستان دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جسے موسمی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث سیلاب، طوفانی بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور گلیشیئر پگھلنے کے مسائل درپیش ہیں۔

متعلقہ خبریں

وزیر اعلی محمود خان صحافیوں کے مشکلات کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ، ارشد خان

خواتین کا عالمی دن اور ہم

سوات پولیس سٹیٹ اور سیاحت کو نقصان،ذمہ دار کون؟

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی بروغل ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے اپنی آب و تاب کھو رہی ہے۔ یہ وادی اور یہاں کے لوگ یاک پولو کے منفرد کھیل کے لیے ہی مشہور نہیں بلکہ یہ علاقہ چھوٹے بڑے گلیشیئرز کی وجہ سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ 39 کلومیٹر لمبائی اور 9 کلومیٹر چوڑائی رکھنے والے کُوئی گاؤں کا چنیتر گلیشیئر، دو دہائیوں کے دوران تیزی سے پگھل رہا ہے۔ماہرِ ماحولیات اور چترال میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے بانی رحمت علی جعفر دوست کے مطابق گلیشیئر، جنگلی حیات اور سبزہ ختم ہونے سے یہ وادی اپنی معاشی اور ثقافتی حیثیت کھو دے گی۔ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے چنیتر اور گرم چشمہ گلیشئیر سمیت دیگر چھوٹے بڑے گلیشرز پگلھنے لگے ہیں۔

رحمت علی جعفر دوست نے بتایا کہ ضلع چترال میں 542 گلیشیئرز ہیں جو آلودگی کی وجہ سے پگھل رہے ہیں اور نئی جھیلیں اور چشمے بن رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں سیلاب کا سبب بن سکتے ہیں۔ رحمت علی جعفر دوست کے مطابق بروغل کے مقامی آبادی کو ماحولیات اور آلودگی پر آگاہی دینے اور ان کی ذہن سازی کرنے کی ضرورت ہے، انھیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جانا چاہیے تاکہ مقامی لوگ اس علاقے سمیت اپنا طرزِ زندگی بہتر کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت یہاں کے باسیوں کے لیے ذرایع معاش پیدا کرے، انھیں سہولیات مہیا کی جائیں، ان کے لیے سڑکیں بنائی جائیں اور ماحولیاتی آلودگی کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے بھی پاکستان آمد پر چنیتر گلیشئیر کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انھیں ماحولیاتی آلودگی اور اس علاقے کے گلیشیئرز کے پگھلنے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

موسمی تبدیلیوں اور آلودگی کے باعث گلیشیئرز کے پگھلنے سے یہاں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں۔ یہاں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ ان کا واحد ذریعہ معاش مویشی پالنا ہے اور وہ گھاس کو بطور ایندھن استعمال کرتے ہیں، لیکن اب جہاں وادی کا قدرتی حسن متاثر ہورہا ہے، وہیں چراگاہیں اور سبزہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نشانے پر ہیں جس کا براہِ راست اثر ان کی زندگیوں پر پڑے گا۔

ADVERTISEMENT

ادھر وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کا شکار ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے جب کہ چترال اور گلگت بلتستان سب سے زیادہ خطرے کی زد میں ہیں جس کے لیے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں جن میں کمیونیٹیز کو وسائل کی فراہمی کے ذریعے مضبوط بنانا شامل ہے۔
انٹر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈے کے حوالے سے چترال میں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے فنڈ سے چلنے والے گلاف پراجیکٹ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ چترال اور گلگت بلتستان میں 40 سے زیادہ گلیشیئر کے خطرے سے دوچار دیہات میں فی گاؤں 50 ہزار ڈالر کا فنڈ فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ قدرتی آفات کے اثرات کو کم کرنے کی تیاری کرسکیں۔
سطحِ سمندر سے بارہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع بروغل کا نیشنل پارک 1300 اسکوائر کلومیٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ بروغل سمیت تاجکستان، چین اور گلگت کے نیشنل پارکس، ٹرانز برڈ نیشنل پارک کہلائے جاتے ہیں۔

جنگلی حیات کی نشوونما اور تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے بروغل نیشنل پارک کی منیجمنٹ پروجیکٹ کے تحت دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ ایس ڈی بروغل پارک طارق نبی کے مطابق گاؤں کی سطح پر مقامی لوگوں کو شامل کر کے کمیونٹی بنائی گئی ہے جو جنگلی حیات کا تحفظ کرتی ہے۔ اس کمیونٹی کی جانب سے اس حوالے سے تجاویز اور اقدامات کے لیے ہر ماہ اجلاس بھی کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دور دراز علاقہ ہے، اس لیے یہاں جنگلی حیات کا شکار روکنے کے لیے مقامی لوگوں کو ذمہ داری دی گئی ہے جنھیں ہر سال بعد نوکریاں بھی دی جاتی ہیں۔
طارق نبی کے مطابق اس نیشنل پارک میں جنگلی حیات کی مختلف انواع میں آئی بیکس، گولڈن مرمٹ، تبت کا بھیڑیا، برفانی چیتا، رام چکور اور سائبیرین پرندے پائے جاتے ہیں۔ کورمبر کے ساتھ علاقے میں بھورے رنگ کے ریچھ کی بڑی تعداد موجود ہے۔ یہاں سر سبز چراگاہیں ہیں اور بروغل سے کرمبر تک 34 جھیلیں ہیں۔
طارق نبی کا کہنا ہے کہ ستمبر سے مارچ تک سائبیریا کے پرندے یہاں مہمان بن کے آتے ہیں اور یہاں کی جھیلیں ان کا ٹھکانہ بنتی ہیں جن کے شکار پر پچاس ہزار جرمانہ اور دو ماہ قید کی سزا مقرر ہے۔

ShareTweetSend
ShareTweetSend

متعلقہ خبریں

ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہدائے پولیس کے لئے سوات پولیس لائن میں ہسپتال قائم

12 hours ago
5
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس، اضلاع کے ہسپتالوں میں موجود سہولیات و استعداد کار کا جائزہ لیا گیا

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت اہم ورچوئل اجلاس، اضلاع کے ہسپتالوں میں موجود سہولیات و استعداد کار کا جائزہ لیا گیا

12 hours ago
10
Load More

Discussion about this post

  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
    • قومی خبریں
    • سپورٹس
  • سیرو تفریح
    • سوات فوٹوز
    • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.