No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Thursday, January 28, 2021
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
No Result
View All Result
ZamungSwat
No Result
View All Result
Home Swat

موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین، نااہل ترین اور نالائق ترین حکومت ہے،سراج الحق

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
November 22, 2020
in Swat, تازہ ترین
0
موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین، نااہل ترین اور نالائق ترین حکومت ہے،سراج الحق
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ میں ناکام ترین، نااہل ترین اور نالائق ترین حکومت ہے،جھوٹ نہ بولنے والوں نے 800 دنوں میں 800 بار سے زیادہ جھوٹ بول چکے ہیں آج اس حکومت نے جھوٹ کو یوٹرن کا نام دیکر بتایاہے کہ جتنا بڑالیڈر ہوتا ہے اتنا بڑا یوٹرین لیتا ہے۔ عمران خان نے کہا تھاکہ اگر لوگوں نے میرے خلاف احتجاج کیا تو ہم حکومت چھوڑ دینگے ہم انہیں یاد کرانا چاہتے ہیں کہ اب چترال سے کراچی تک گلی گلی میں شور ہے لوگ اپ کی حکومت پر لعنت بھیج رہے ہیں اب آپ نے قوم کے ساتھ وعدہ پورا کرنا ہے اب آپ کو اسلام آباد وزیراعظم ہاؤس میں وزارت عظمیٰ کی کرسی پر برا جماں رہنا آپ کے کہنے کے مطابق ناجائز ہے آپ نے لوگوں سے جھوٹ بولا تھا کہ میں گورنر ہاؤسز سے یونیورسٹیاں بناؤنگا آپ ایک گورنر ہاؤس دکھائے جس میں یونیورسٹی قائم کی گئی ہو۔ اپ نے گھروں کی تعمیر، ایک کروڑ عوام کو روزگار دینے کے وعدے کئے مگر 35 لاکھ افراد کو بیروزگار کیا۔ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ میں پاکستان کو اسلامی ریاست بناؤنگا لیکن آپ کی حکومت میں مساجد میں فلمی اداکاروں نے شوٹنگ شروع کر رکھی ہے مدارس، مساجد کی توہین، رسول اللہ ؐ کی شان میں مسلسل گستاخیاں، 800 دنوں میں اپ نے ریاست مدینہ کی طرف کونسا قدم اُٹھایا۔ آپ کے آنے کے بعد بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا 73 سالہ کشمیری جدوجہد کو بے غیرتی اور بے حرمتی کیساتھ سبوتاژ کیا، آج خارجہ محاذ پر حکومت ناکام ہو چکی ہے امن و امان اور معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخو اکے امیر مشتاق احمد خان، ضلعی امیر حمید الحق، سابق ضلعی امیر محمد امین، ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خالد فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ میرے ساتھ معاشی ماہرین ہے 200 سکالرز اور ماہرین تودرکنار آپ کے ساتھ 200 مرغیاں بھی نہیں ہے اسلئے آج انڈوں، مرغیوں، دودھ، آٹے، دوائی، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے آپ کی حکومت میں موت سستی ہوگئی ہے عصمت دری سستی ہو چکی ہے ان نا اہلوں نے قوم کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئیء میں پیپلزپارٹی، مشرف، مسلم لیگ کے لوگ ہیں انہی لوگوں کواکٹھا کرکے پی ٹی آئی بنائی گئی آج پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کے مابین غریب، خارجہ پالیسی، کشمیر کے مسئلے، داخلہ پالیسی، تعلیمی پالیسی پر اختلاف نہیں ہے اختلاف اس چیز پر ہے کہ آپ کیوں گھوڑے پر سوار ہے اس وجہ سے پی ڈی ایم کا ساتھ نہیں دیا کیونکہ ان کے مقاصد میں شریعت کا نفاذ شامل نہیں جس اتحاد اور مومن کا مقصد ذاتی مفادات ہو ایسے اتحاد میں شامل نہیں ہے ہم عوام کے ساتھ ہیں ہم عوام کیلئے لڑ رہے ہیں ہم غریب کی بات کر رہے ہیں ہم مزدور کی بات کر رہے ہیں ہم کاشتکاروں، غریب طالب علموں، بیروزگار نوجوان، مظلوم ماؤں بہنوں بیٹیوں کی بات کر رہے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی تنہا جدوجہد میں کامیاب ہو گی، اس وقت سب سے اہم مسئلہ سیاسی جماعتوں کا آپس میں ڈائیلاگ ہے الیکشن کو شفاف اور الیکشن کمیشن کو آزاد کرانا ہے ووٹ کو محفوظ بنانا ہے اس انتظامیہ کے تحت الیکشن کرانا اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ورکرز سے کہتا ہوں کہ خدا کیلئے جاگیرداروں، ٹھیکہ داروں، مافیا کی سیاست سے غریب سیاسی ورکر کو کچھ نہیں ملے گا اگر آپ چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کریں سول بالادستی قائم ہو، حقیقی جمہوریت قائم ہو، اگر آپ چاہتے ہیں کہ عدالتوں میں آپ کو انصاف ملے اگر آپ چاہتے ہیں کہ غریب کے بیٹے کو اچھے اداروں میں تعلیم ملے ہسپتالوں میں مفت علاج ملے ایک ہی راستہ ہے کہ اس ملک میں نظام مصطفی قائم ہو اور جماعت اسلامی کی حکومت قائم ہواس میں آپ لوگوں کو میرا ساتھ دینا چاہئے انہوں نے کہا کہ ووٹ اور زندہ باد مردہ باد کے نعرے عوام لگاتے ہیں اور الیکشن نتائج میں پھر وہی پرانے ڈاکو اسمبلی پہنچ جاتے ہیں ہم ایسا نظام نہیں چاہتے، گراسی گراؤنڈ میں دو جلسے پچھلے دنوں ہو چکے ہیں پورے ڈویژن سے لوگوں کو اکٹھا کیا لیکن ہم نے صرف ضلع سوات کی سطح پر گراسی گراؤنڈ کو لوگوں سے بھر دیا ہے سوات کے عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ تاریخ کا یہ پہلاواقعہ تھا کہ سوات کے لوگوں کو بے گھر کر دیا گیا، یہاں کے بے گناہ عوام کیساتھ خون کی ہولی کھیلی گئی، ان لوگوں اور عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں پچھلے حکومتوں اور موجودہ حکومت نے سوات کے ساتھ وفانہیں کیا اور وہ نہیں دیا جو یہاں ہونا چاہئے آج بھی یونیورسٹی زیر تعمیر ہے محمد امین نے یہاں پر ہسپتال کی بنیاد رکھی 15 سال میں اس ہسپتال کو چالو نہ کر سکے، ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا،اس وطن کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی میں ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے احتساب کرنے کا کہا تھا مگر کسی سے احتساب نہیں کیا نہ سیاستدانوں، سابق جرنیلوں سے لوٹی ہوئی رقوم واپس کی احتساب کو اب انتقام کیلئے استعمال کر رہے ہیں اگر ہمیں اختیار دیا گیا تو بلا تفریق احتساب جماعت اسلامی کرے گی تمام ڈاکوؤں کی جگہ جیل ہو گی، تمام سیاستدانوں سے حساب کتاب کریں گے، ہمارے آگے پیچھے کوئی فائل نہیں اگر موقع ملا توملک کو اسلامی نظام اور شریعت کے مطابق چلائیں گے انہوں نے کہا کہ بے غیرت حکومت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہیں کیا اور نہ ہی سرکاری سطح پر اُن کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا، ہمیں موقع ملا تو اسلامی اور خوشحال پاکستان میں غریبوں کیلئے مفت علاج معالجہ، تعلیم اور کتب مفت دینگے،سرکاری اراضیات جو بنجر پڑی ہے اس کو غریبوں میں تقسیم کریں گے تاکہ وہ اپنے لئے گھر بنا سکے اور اپنی زمینوں پر فصل اُگا سکے، عدالتوں میں مظلوموں کوریاست انصاف فراہم کرے گی، ہم اس وطن میں شرعی نظام چاہتے ہیں جس اپوزیشن تحریک کی سربراہی پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے قائدین کر رہے ہو اُن کی حکومتیں ہم نے دیکھی ہے وہ صرف اپنی پراپرٹی اور بینک بیلنس میں اضافہ کرتے ہیں اس کے ساتھ عوام کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے۔ چترال سے کراچی تک جماعت اسلامی تحریک چلائے گی، بعض لوگ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی سے امریکہ ناراض ہے لیکن ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ اور غریب عوام کی مدد ہے ہمیں امریکہ کی نہیں اللہ تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے۔

Related Posts

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ
January 27, 2021
0
15

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو...

Read more

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل
January 27, 2021
0
17

سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)  اپوزیشن سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نامور چترالی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار...

Read more

Discussion about this post

انٹرمیڈیٹ رزلٹ

مقبول عام

  • Trending
  • Comments
  • Latest
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

January 19, 2021
ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

January 11, 2021
مینگورہ ، زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم، فائرنگ سے تین افراد زخمی

مینگورہ کے نواحی علاقہ بھٹی چوک بنڑ میں بھائیوں کے مابین جھگڑے میں فائرنگ سیچھ افراد زخمی ہو گئے

January 6, 2021
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

January 27, 2021
کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

January 27, 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

January 27, 2021
ADVERTISEMENT
  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
کیا بھٹو کو پھانسی سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا؟ وہ شخص کون تھا جو بھٹو کا پاجامہ اتار کر پوشیدہ اعضاء کی تصاویر بناتا رہا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف

October 22, 2019
سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

March 7, 2019
جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

October 22, 2019
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

0

جہلم میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد کشیدگی، فوج تعینات

0
پرستان سے واپسی

پرستان سے واپسی

0
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

January 27, 2021
کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

January 27, 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

January 27, 2021
عمران خان کی صورت میں آنیوالی تبدیلی اسلام اور قومی تہذیب بر عکس ہے،نصاب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوگا؟مولانافضل الرحمن نے خبردارکردیا

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

January 27, 2021
  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.