No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Thursday, January 28, 2021
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
No Result
View All Result
ZamungSwat
No Result
View All Result
Home National News

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا،فیصلے پر عملدرآمد کب سے ہوگا؟شفقت محمود نے بتا دیا

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
November 23, 2020
in National News, تازہ ترین
0
امتحانات تو نہیں ہونگے ، میٹرک ، انٹر کے بعد کون سی کلاس تک کے طلبا کو بھی پرموٹ کردیا چاہئے؟وزیر تعلیم نے بڑا اعلان کردیا
0
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وفاقی حکومت نے کورونا وائرس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں کیسز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 26 نومبر سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم اس دوران گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔ پیر کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے علاوہ صوبائی نمائندوں نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شرح سب سے زیادہ 7.46 فی صد تھی۔آزاد کشمیر میں مثبت شرح 11.45، بلوچستان میں 7.73 فیصد رہی، بتایاگیاکہ گلگت میں مثبت شرح 5.23 فیصد ، اسلام آباد میں 8.09 فیصد رہی، بتایاگیاکہ خیبر پختونخواہ میں مثبت شرح 9.85 فیصد ، پنجاب میں 3.95 اور سندھ میں 9.63 فیصد رہی ،بتایاگیاکہ پنجاب میں کورونا کے زیادہ تر کیسز راولپنڈی، ملتان ، لاہور اور فیصل آباد میں ہیں، سندھ میں کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے زیادہ کیسز ہیں، خیبر پختونخواہ میں پشاور، ایبٹ آباد اور سوات کورونا سے زیادہ متاثر ہیں ،اسلام آباد، گلگت اور میر پور میں بھی کورونا کے زیادہ کیسز ہیں ۔این سی اوسی کے مطابق کورونا وائرس کے 2155 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں، دو ہفتوں میں کورونا کے تشوشناک مریضوں میں دوگناہ اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے سے روزانہ کی بنیاد پر 35 مریض جاں بحق ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق تعلیمی اداروں میں کرونا کیسز کی شر ح میں تیزی سے اضافہ سامنے آیا، تعلیمی اداروں میں رواں ہفتے 3.3 فیصد تک اضافہ ہوا۔این سی او سی نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں میں مجموعی طور پر تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز شرح میں 82 فیصد تک اضافہ ہوا ،خیبر پختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 9.85 فیصد ہے، این سی اوسی کے مطابق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حتمی تجاویز تیار کرکے قومی رابطہ کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اجلا س میں سفارش کی گئی کہ بغیر امتحان طلباء کو پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیاکہ ٹریننگ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کھلے رہیں گے اجلاس نے فیصلہ کیا کہ26 نومبر سے 24 دسمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اس ایک ماہ کے عرصے میں گھروں سے تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا، اساتذہ کو اسکولز بلانے کی اجازت ہوگی، آن لائن کی سہولت جہاں موجود نہیں وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی،11 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے قبل ایک جائزہ اجلاس ہوگا۔ انہوںنے بتایاکہ جامعات کے ہاسٹلز میں ایک تہائی طلبہ رہ سکیں گے،دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو وسط جنوری تک ملتوی ہوں گے،پی ایچ ڈی طلبہ کو جامعات بلاسکیں گی۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کی جس میں فیصل سلطان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد دیکھی گئی۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلے کیے گئے کہ 26 نومبر سے ملک کے تمام تعلیمی ادارے اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز بند کردیے جائیں گے تعلیمی اداروں میں طلبہ نہیں آئیں گے اور وہ گھروں سے تعلیم جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تعلیمی سلسلہ آن لائن ہے وہاں آن لائن جبکہ جہاں یہ سہولت نہیں ہے وہاں اساتذہ ہوم ورک فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کی جانب سے یہ کوشش کی جائے گی کہ گھروں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رہے لیکن طلبہ کی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے اندر کوئی کلاسز نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک گھروں سے پڑھائی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور اس دوران تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ 11 جنوری کو حالات کی بہتری پر تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے جائیں گے تاہم جنوری کے پہلے ہفتے میں ایک جائزہ اجلاس ہوگا۔امتحانات سے متعلق انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے دوران ہونے والے امتحانات کو ملتوی کردیا گیا اور اب یہ 15 جنوری اور اس کے بعد ہوں گے، تاہم اس میں کچھ ایسے امتحانات ہیں جو جاری رہیں گے۔اس حوالے سے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کچھ انٹرنس امتحانات جیسے ایم ڈی کیٹ وغیرہ جو انٹری کے لیے ہیں وہ معمول کے مطابق جاری رہیں گے کیونکہ ان کا ایس او پیز اور ماسک کے ساتھ انتظام کرنا ممکن ہے اور اسے احتیاط کے ساتھ منعقد کیا جاسکتا ہے۔شفقت محمود نے کہا ک ہ اساتذہ یا کسی اور بھرتیوں کے سلسلے میں ہونے والے امتحانات جاری رہیں گے تاہم طلبہ کے دسمبر میں ہونے والے امتحانات کو جنوری کے وسط تک ملتوی کردیا گیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن یونیورسٹیز فوری طور پر آن لائن تعلیم شروع کردیں گی جبکہ جامعات کے ہاسٹلز میں طلبہ کا ایک تہائی حصہ رہے گا، جس میں وہ طلبہ ہوں گے جو بیرون ملک سے آئے ہوئے یا جہاں انٹرنیٹ کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی ایچ ڈی طلبہ یا جنہیں لیب کا کام کرنا ہے تو انہیں یونیورسٹی بلانے سے متعلق جامعہ خود فیصلہ کریں گی۔اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہنرمند ادارے جہاں ریگولر کلاسز کا طریقہ کار موجود نہیں ہے وہاں تعلیمی سلسلہ جاری رہے گا۔شفقت محمود نے کہا کہ جب تک گھروں سے پڑھائی کا سلسلہ جاری رہے گا تب تک اسکولز اساتذہ کو ضرورت کے مطابق بلانے کا فیصلہ کریں گے تاہم طلبہ کا وہاں داخلہ منع ہوگا۔اجلاس میں کیے گئے مزید فیصلوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ہماری سفارش ہے کہ مارچ اور اپریل میں ہونے والے بورڈ امتحانات کو مئی اور جون میں لے جایا جائے تاکہ طلبہ کو اپنا کورس ورک مکمل کرنے کا وقت مل جائے، اس کے علاوہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سال کا آغاز اپریل کے بجائے اگست میں کیا جائے، اس سلسلے میں گرمیوں یا مارچ کی چھٹیاں کم کردی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام معاملات کا جائزہ لیا جاتا رہے گا اور جنوری کے وسط میں تعلیم کا سلسلہ باقاعدہ طور پر دوبارہ شروع ہوجائے گا۔

Related Posts

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ
January 27, 2021
0
15

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو...

Read more

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل
January 27, 2021
0
17

سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)  اپوزیشن سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نامور چترالی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار...

Read more

Discussion about this post

انٹرمیڈیٹ رزلٹ

مقبول عام

  • Trending
  • Comments
  • Latest
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

January 19, 2021
ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

January 11, 2021
مینگورہ ، زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم، فائرنگ سے تین افراد زخمی

مینگورہ کے نواحی علاقہ بھٹی چوک بنڑ میں بھائیوں کے مابین جھگڑے میں فائرنگ سیچھ افراد زخمی ہو گئے

January 6, 2021
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

January 27, 2021
کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

January 27, 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

January 27, 2021
ADVERTISEMENT
  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
کیا بھٹو کو پھانسی سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا؟ وہ شخص کون تھا جو بھٹو کا پاجامہ اتار کر پوشیدہ اعضاء کی تصاویر بناتا رہا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف

October 22, 2019
سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

March 7, 2019
جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

October 22, 2019
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

0

جہلم میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد کشیدگی، فوج تعینات

0
پرستان سے واپسی

پرستان سے واپسی

0
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

January 27, 2021
کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

January 27, 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

January 27, 2021
عمران خان کی صورت میں آنیوالی تبدیلی اسلام اور قومی تہذیب بر عکس ہے،نصاب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوگا؟مولانافضل الرحمن نے خبردارکردیا

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

January 27, 2021
  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.