No Result
View All Result
  • ur اردو
  • en English
Thursday, January 28, 2021
23 °c
Denpasar
25 ° Sun
26 ° Mon
26 ° Tue
26 ° Wed
ZamungSwat
  • Login
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز
No Result
View All Result
ZamungSwat
No Result
View All Result
Home National News

کروناکی وجہ سے دنیا کے100بڑے ارب پتی افراد کی دولت میں 400ارب ڈالر کی کمی، سب سے زیادہ 30ارب ڈالرکون گنوا بیٹھے؟رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

Murad Iftikhar by Murad Iftikhar
November 24, 2020
in National News, تازہ ترین
0
کروناکی وجہ سے دنیا کے100بڑے ارب پتی افراد کی دولت میں 400ارب ڈالر کی کمی، سب سے زیادہ 30ارب ڈالرکون گنوا بیٹھے؟رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات
0
SHARES
16
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک(زمونگ سوات ڈاٹ کام )کرونا وائرس کے طوفان نے عالمی معیشت کے منظر میں ہر خشک و تر چیز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس وبا کے بحران کے بیچ صرف دہ ماہ کے عرصے میں دنیا کے 100 بڑے ارب پتی افراد کی دولت میں تقریبا 400 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔ کرونا وائرس کی پرچھائیاں صرف ان کروڑوں غریب اور متوسط آمدنی والے افراد پر نہیں پڑیں جو اس بحران کے سبب اپنی ملازمتوں یا آمدنی کے ذرائع سے محروم ہو گئے۔ اس عالمی وبا نے دنیا بھر میں دولت مندوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔انگریزی ویب سائٹ مارکیٹ واچ نے تحقیقی جائزہ لینے والی کمپنی ہورن ریسرچ کی ایک تازہ رپورٹ نشر کی ۔ رپورٹ کے مطابق کرونا کے سبب رواں سال 31 جنوری سے 31 مارچ کے دوران دنیا میں دولت مند ترین افراد کے 400 ارب ڈالر ہوا میں اڑ گئے۔ گویا کہ یہ افراد خسارے میں آخری ڈھائی سال کے عرصے میں کمائی گئی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھے۔مال اور کاروبار کی دنیا کی 100 بڑی شخصیات میں سے تقریبا 91 کو کرونا وائرس کے بحران میں بھاری نقصان کا صدمہ برداشت کرنا پڑا۔ اس دوران صرف 9 شخصیات خسارے سے بچ کر منافع کمانے میں کامیاب رہیں۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ مذکورہ تمام 9 افراد چین کی شہریت رکھتے ہیں جہاں سے کرونا کی وبا ساری دنیا میں پھیلی۔ رواں سال جنوری کے اختتام سے مارچ کے اختتام تک دو ماہ کے دوران عالمی اسٹاک مارکیٹس کو بھی نقصان کا سامنا رہا۔ اس عرصے میں ڈا جونز کے خسارے کا تناسب 21% کے قریب رہا۔ اس کے علاوہ ٹوکیو اور ہانگ کانگ میں حصص کی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کو بالترتیب 18% اور 10% کا نقصان اٹھانا پڑا۔ چین کے اسٹاک ایکسچینج میں 0.2% کی معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ یہ دنیا بھر میں واحد مرکزی اسٹاک مارکیٹ تھی جو خسارے کے دائرے سے باہر آنے میں کامیاب رہی۔کرونا وائرس کے بحران کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت صرف اسٹاک مارکیٹس تک محدود نہیں رہی۔ اس دوران دنیا بھر میں پیداوار کا پہیہ جام ہو گیا اور کروڑوں انسان گھروں میں بیٹھ جانے پر مجبور ہو گئے۔اس دوران وینٹی لیٹرز اور ماسک کی طرح بیجنگ میں تیار ہونے والے طبی لوازمات کی مانگ میں بھی شدت سے اضافہ ہوا۔ ان کے علاوہ فاصلاتی تعلیم سے متعلق مصنوعات اور وڈیو کانفرنس کی طلب بڑھ گئی۔ یہ وہ مصنوعات ہیں جو چینی کمپنیاں بھی پیش کرتی ہیں۔ اسی سبب مذکورہ عرصے میں ان کمپنیوں نے بھاری منافع یقینی بنایا۔وڈیو کانفرنس کی خدمات پیش کرنے والی کمپنی زوم کے بانی کے مطابق مذکورہ دو ماہ کے عرصے میں ان کی دولت تقریبا 77% اضافے کے ساتھ 8 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔کرونا وائرس کے سبب دو مذکورہ دو ماہ کے عرصے میں جس دولت مند شخصیت کو سب سے زیادہ خسارہ ہوا وہ برنارڈ آرنولٹ ہیں۔ وہ معروف ٹریڈ مارک ایل وی ایم ایچ کے مالک ہیں۔ تحقیقی مطالعے میں زیر غور آنے والے دو ماہ کے عرصے میں برنارڈ کی دولت میں تقریبا 30 ارب ڈالر کی کمی آئی۔ اس کا مطلب ہوا کہ اس مدت میں ہر گھٹنے کے دوران برنارڈ نے اوسطا 2 کروڑ ڈالر سے ہاتھ دھوئے۔مارکیٹ واچ کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دولت میں تقریبا 9 ارب ڈالر کی کمی آئی۔ تاہم وہ 131 ارب ڈالر کے قریب دولت کے ساتھ اب بھی روئے زمین پر امیر ترین شخص ہیں۔

Related Posts

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ
January 27, 2021
0
15

سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو...

Read more

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل
January 27, 2021
0
17

سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)  اپوزیشن سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے نامور چترالی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار...

Read more

Discussion about this post

انٹرمیڈیٹ رزلٹ

مقبول عام

  • Trending
  • Comments
  • Latest
نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

نوجوان عیسیٰ خان زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا

January 19, 2021
ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

ضلع شانگلہ میں عافد حسین قتل کیس کا معمہ حل، ملزمان گرفتار، آلہ قتل برامد، ملزمان کا اعتراف جرم

January 11, 2021
مینگورہ ، زمین کے تنازعہ پر فریقین میں تصادم، فائرنگ سے تین افراد زخمی

مینگورہ کے نواحی علاقہ بھٹی چوک بنڑ میں بھائیوں کے مابین جھگڑے میں فائرنگ سیچھ افراد زخمی ہو گئے

January 6, 2021
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

January 27, 2021
کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

January 27, 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

January 27, 2021
ADVERTISEMENT
  • Trending
  • Comments
  • Latest
بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

بہن نے آشنا کیساتھ ملکر اکلوتے بھائی کو قتل کردیا آشنا ویڈیو بناتا رہا، بہن اپنے بھائی کی موت پر ہنستی رہی‎

December 23, 2020
کیا بھٹو کو پھانسی سے پہلے ہی مار دیا گیا تھا؟ وہ شخص کون تھا جو بھٹو کا پاجامہ اتار کر پوشیدہ اعضاء کی تصاویر بناتا رہا؟ حامد میر کے سنسنی خیز انکشافات

معاملات طے پاگئے،وزیراعظم عمران خان کس تاریخ کو استعفیٰ دے دیں گے؟سابق فوجی افسر کا حامد میر کو ٹویٹ میں انکشاف

October 22, 2019
سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

سوات،اورنگزیب عرف رنگے نے 300 سے زائد بچوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

March 7, 2019
جلسے میں خواتین سے بدسلوکی !عمران خان طلب کیا جاسکتا ہے‘ رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنے والا جج تبدیل

October 22, 2019
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

0
بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی تشویش

0

جہلم میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے بعد کشیدگی، فوج تعینات

0
پرستان سے واپسی

پرستان سے واپسی

0
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ

January 27, 2021
کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

کارکن اپوزیشن پارٹیوں کی پالیسیوں سے نالاں، چترال سے مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن پاکستان تحریک انصاف میں شامل

January 27, 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے آبائی علاقے مٹہ میں کھلی کچہری

January 27, 2021
عمران خان کی صورت میں آنیوالی تبدیلی اسلام اور قومی تہذیب بر عکس ہے،نصاب تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو کیا ہوگا؟مولانافضل الرحمن نے خبردارکردیا

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی سربراہی چھوڑنے کی دھمکی دیدی

January 27, 2021
  • About
  • Advertise
  • Privacy & Policy
  • Contact

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • سوات نیوز
  • سوات ویڈیوز
  • سوات ٹوارزم
    • سوات فوٹوز
  • National News
  • سپورٹس
  • کالمز

© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Create New Account!

Fill the forms below to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.