سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)ضلع انتظامیہ سوات کی جانب سے کورونا وبائی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایچ او سوات نے ضلع بھر میں کورونا کی دوسری لہر شروع ہونے کے اثرات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جس کے بعد انتظامیہ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ضلع بھر میں تمام تاجروں کو اپنی اپنی دُکانوں میں ماسک پہننا لازمی ہوگا اور خلا ف ورزی کی صور ت میں ان پر 200روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔ جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں بغیر ماسک کے سفر کرنے پر ڈرائیور کو 300روپے جرمانہ کیا جائے۔ اجلاس میں اس حوالے سے آر ٹی اے کو احکامات جار ی کرنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شادی ہالز میں دو سو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہوگی اور تمام تقریبات کھلی فضا میں منعقد کئے جائیں گے، تمام اسسٹنٹ کمشنر وں کو ہدایت کی گئی کہ اپنے اپنے علاقوں میں ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو...
Read more
Discussion about this post