شانگلہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) دو ہفتہ قبل ضلع شانگلہ کے علاقے بنجاڑ میں ایک لڑکے عافد حسین کا انتہائی بے دردی سے قتل کر کے بلند پہاڑی سے نیچے گرانے کا واقع سامنے آیا تھا جس کے لئے ملزمان کو گرفتار کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ڈی پی او شانگلہ رحیم شاہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ اورڈی ایس پی الپوری فاضل خان کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم مقرر کی تھی۔تفتیشی ٹیم نے نہایت باریک بینی سے تفتیش کرکے ملزمان شاہد علی اور دلدار علی کو گرفتار کرلیا ہے۔ دوران انٹاروگیشن ملزمان نے خود جرم کا اعتراف کیا جن کی نشاندھی پر آلہ قتل چاقو بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے جج کے سامنے بیانات 164 بھی قلمبند کئے۔جرم کی وجہ عداوت مستورات معلوم ہوا ہے۔دونوں ملزمان قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد جیل بھیجوا دی گئے ہیں۔
پو لیس فورس کو تربیت دیکر عوام کی تحفط اور علاقے میں امن امان برقرار رکھنے کے لئے تیا ر کیا جاتا ہے،امتیاز شاہ
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا امتیاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کو...
Read more
Discussion about this post