بونیر(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) انسداد پولیو مہم سخت سکیورٹی حصار میں بونیر میں تیسرے دن بھی کامیابی سے جاری رہا۔ پولیس کے1100 سے زائد افسران وجوانان نے سکیورٹی ڈیوٹی خدمات سر انجام دی۔پولیو مہم پر معمور پولیو ٹیموں کو فراہم کی گئی سکیورٹی کی نگرانی براہ راست ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد خود کر رہے ہیں۔ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ہے۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پولیس افسران نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خود بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئی نسل کو خطرناک بیماری سے بچانے کیلئے انسداد پولیو ٹیموں کے کارکردگی قابل ستائش ہے اور بچوں کے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ارکان سے بھر پور تعاون کریں اور اپنے ارد گرد مشتبہ اشخاص کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔
سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چوروں نے متعدد دکانوں کا صفایا کر دیا
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے...
Read more
Discussion about this post