سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اورقیام امن کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور میڈیا کا اہم کردار ہے، سوات سے تبدیل ہونے والے ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او قاسم علی خان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے پولیس گیسٹ ہاؤس میں سوات سے تبدیل ہونے والے ڈی سی ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او قاسم علی خان کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر اے ڈی سی حمید خان، اے ڈی سی ریاض علی خان، اے ڈی سی عرفان خان،ایس پی انوسٹی گیشن نذیز خان،ایس پی سی ٹی ڈی اظہار شاہ، ایڈیشنل ایس پی سوات آصف خان، ایس پی اپر سوات فرمان اللہ خان، سوات پریس کلب کے چیئرمین محبوب علی، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا، یونین آف جرنلسٹس کے صدر فضل رحیم خان، سوات الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے صدر شہزاد عالم اور پریس کلب کے دیگر اراکین بھی موجود تھے، ظہرانے سے ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم اورڈی پی او سوات قاسم علی خان نے خطاب کرتے ہوئے سواتی عوام اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ باہمی تعاؤن سے سوات ترقی کی راہ پر گامزن ہے،کوروناوبا کے باوجود سیاحتی علاقوں کو ریکارڈ سیاح آئے ہیں اور کاروباری پہیہ چل پڑا ہے، ہم سوات سے محبتیں لے کر جارہے ہیں، ہمارے رابطے جاری رہیں گے، تقریب کے آخر میں ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈی پی او سوات قاسم علی خان کو ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر حکام نے یادگاری شیلڈ اور تحائف پیش کئے۔
سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے پر چوروں نے متعدد دکانوں کا صفایا کر دیا
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس سو گئی ، ڈی آئی جی کے دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلے...
Read more
Discussion about this post