سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) 15 جنوری 2021 ء سے وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 116 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئے کرایہ نامے میں دی گئی تفصیلات کے مطابق مینگورہ سے پشاور فلائن کوچ کا کرایہ 225 روپے مقرر، ایئر کنڈیشن کوچ کا کرایہ 260 روپے، عام بس کا کرایہ 200 روپے اور آرام دہ بس کا کرایہ 217 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح مینگورہ سے مردان فلائنگ کوچ کا کرایہ 140 روپے، پیر بابا 101 روپے، الپوری 85 روپے،تیمر گرہ 114 روپے، سخاکوٹ 92 اور درگئی 88 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اندرون سوات مینگورہ سے کانجو فلائن کوچ کا کرایہ پانچ روپے، منگلاور 13 روپے، کبل 13 روپے، ناگوہا 29 روپے، پانڑ تین روپے، شگئی سات روپے اور مینگورہ سے سنگوٹا 10 روپے مقرر کیا گیا ہے۔مینگورہ سے مٹہ 29 روپے، مالم جبہ 55 روپے جبکہ مینگورہ سے کالام 127 روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post