سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان نے کہا ہے کہ کسی بھی شعبہ میں کامیابی کے لئے تعلیم کا حصول نہایت ہی ضروری ہے، والدین اپنے بچوں کی طرح اپنی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخیر پبلک سکول ننگولئی سوات میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ایس ڈی ای او محمد اعظم خان، سابق ناظم اور اے این پی تحصیل کبل کے صدر حاجی ذہین خان، پرنسپل باچاخان اور دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر بچوں کے والدین کے ساتھ معززین علاقہ سید انعام الرحمن، پرنسپل ارشد حسین، یار محمد خان، اصغر خان، ماہر تعلیم ابراہیم، سردار علی اور دیگر بھی موجود تھے، سکول کے بچوں اور بچیوں نے تقریب کے دوران مختلف قسم کے خاکے، نغمے، تقاریر اور ترانے پیش کرکے خاضرین سے داد وصول کرلی اور سکول کی کارکردگی اور بہتر تعلیم و تربیت کو سراہا، وقار خان نے مزید خان کہ کہ پختون قوم میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے لیکن انہیں تعلیم سے دور رکھا گیا ہے،بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک وقوم کا نام رشن کریں، تقریب کے آخر میں بچوں، بچیوں اور اساتذہ کرام میں انعامات اور یادگاری شیلڈ ز تقسیم کئے گئے۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post