تحریر : شہزاد عالم
صوبائی سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ ارشد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان صحافیوں کے مسائل حل کرنے اور انکے مشکلات کے خاتمے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور اس موقع کیلیے انہوں نے اینڈومنٹ فنڈ کو دوگنا کردیا ہے اور ساڑھے چھ کروڑ روپے کا فنڈ تیرہ کروڑ کردیا ہے جس سے ماہانہ سینکڑوں مستحق صحافیوں کو علاج معالجے کے سہولیات سمیت انکے بچوں کیلئے جہیز وغیرہ کا بھی انتظام کیا جا تا ہے جبکہ کارکن صحافیوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اخبارات کو کروڑوں روپے کے کمپین جاری کئے ہیں اور اخباری مالکان کو پابند بنایا ہے کہ انکے تنخواہیں بروقت ادا کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات خیبرپختونخواہ کو پورے ملک کیلیے رول ماڈل بنادیا ہے اور ایک شفاف طریقے سے اخبارات کو اشتہارات کی ان لائن تقسیم کی جا رہی ہ روزنامہ چاند سوات کے آفس کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے سیکرٹری ارشد خان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات کو جدید اور شفاف طریقے سے ہر میڈیا گروپ کو انکا حق مل رہا ہے اور محکمہ سے کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ کردیا ہے اور محکمہ اطلاعات میں احتساب کا عمل بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بڑے اخبارات سمیت چھوٹے اور ریجنل نیوز پیپر کے مشکلات کے خاتمے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکے حوصلہ افزائی کیلیے ہر ممکن وسائل بروئے کار رہی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی محمود خان پورے صوبے کا خپل وزیر اعلی ثابت ہوا ہے اور پورے صوبے میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
کہا کہ پشاور کے صحافیوں کو سٹی میں مذید پلاٹ کی الاٹمنٹ کے ساتھ ساتھ صوبے کے تمام پریس کلبوں کی تعمیر و مرمت اور تزئں وار ائش پر اربوں روپے کی لاگت سے کام جاری ہے جس میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے سوات پریس کلب میں بھی تزئن و آرائش ہو رہی ہے جس کو جلد مکمل کیا جایئگا جبکہ مذید فنڈ بھی ریلیز کیا جایئگا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملاکنڈ ڈویژن میں اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے جس کی تکیمل سے ملاکنڈ دویژن مین خوشحالی ایئگی ارشد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی اور سوات موٹر وے فیز ون کی تکمیل کے بعد رواں سال تیس لاکھ سیاح ملاکنڈ ڈویژن میں ایئں جس سے سیاحت پروان چڑھی اور موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو فروغ ملا جبکہ سیاحوں کو مذید سہولیات کی فراہمی کیلیے رواں ماہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سوات موٹر وے فیز ٹو کا افتتاح کرینگے جس کی تکمیل سے سیاحت کو مذید فروغ ملے گا اور یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات و نشریات ارشد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت صحافیوں کو رہایشی کالونیاں دینے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور وزیر اعلی محمود خان سوات سمیت پورے صوبے کے صحافیوں کو رہایشی سہولیات دینے کیلیے کوشاں ہے جس پر اربوں روپے کئ لاگت ایئگی موجودہ حکونت میں میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے اور صحافی بلا خوف و خطر اپنی زمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں بعد ازاں سوات میڈیا کالونی کے دورے کے موقع پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن یونین آف جرنلسٹ کے صدر شہزاد عالم ، پریس کلب کے سینئر صحافیوں فیاض ظفر ، سابق چیر مین رشید قابل ، عبید اللہ عابد ، وحید اللہ سعید الرحمن ، مراد علی خان اور ہارون سیراج اور بریکوٹ پریس کلب کے صدر سہیل باچہ بھی موجود تھے، اس موقع پر شہزاد عالم نے انکو سوات کے صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سیکرٹری انفارمیشن ارشد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافیوں نے مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور وزیر اعلی محمود خان سوات کے صحافیوں کے مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے انہوں بے میڈیا کالونی جلد سے جلد تعمیر کرنے اور صحافیوں کو رہایشی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ سوات کے صحافیوں نے دہشت گردی کی جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہے اور جس پر انکو صلہ دیا جا رہا ہے انہوں بے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے اور ان پر کوئی قدغن نہیں ہے کہا کہ میڈیا جرنلسٹ اینڈپروفیشنل بل موجودہ حکونت کا بڑا کارنامہ ہے جس سے صحافیوان کی جاب سیکورٹی سمیت ہر ممکن تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور اس سے مالکان کو کارکن صحافیوں کو انکے حقوق مل سکیں گے اور انکے حقوق بھی مل سکیں گے اور انکے مشکلات میں کمی ایئگی اس موقع پر ملاکنڈڈویژن یونی آف جرنلسٹ کے صد شہزاد عالم ، روزنامہ چاند کے چیف ایڈیٹر رشید اقبال اور دیگر سینئر صحافیوں نے ارشد خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں روائتی شال اور پکول پہنایا۔
Discussion about this post